Inquilab Logo Happiest Places to Work

قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے چوڑی اورکانچ صنعت متاثر

Updated: December 12, 2021, 8:43 AM IST | ferozabad

خام مال کی قیمتیں بھی بڑھی ہیں،ان کے نتیجے میں چوڑی کےدا م میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے بازار میں خریدار کم ہوگئےہیں

ferozabad Artisans are making bangles in a glass factory.
فیر وزآباد :کاریگر کانچ کی فیکٹری میں چوڑیاں تیار کررہےہیں۔

اتر پر دیش کے ضلع فیروزآباد میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے چوڑی اور کانچ کی صنعت بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔تاجروں نے چوڑیوں کے دام بڑھادیئے ہیں ۔ آئندہ اس میں مزید اضافہ ہوگا جس سے   کانچ صنعت  اور متاثر ہوگی ، کیونکہ  دام بڑھنے سے اس کی خریدوفروخت پر اثر پڑ ا ہے۔ واضح رہے کہ قدرتی گیس کے ساتھ ساتھ خام مال اور کیمکلز کی بھی قیمتیں بڑھی ہیں۔  
  اکتو بر۲۰۲۰ء میں فی کیوبک ۱۵ء۵۹؍  روپے  والی قدرتی گیس رواں سال دسمبر میں ۲۸ء۳۷؍ روپے فی کیوبک میٹر ہوگئی ہے۔ گزشتہ یہ ماہ نومبر میں یہ فی کیوبک ۲۵ء۱۰؍  روپے تھی۔  اس میں آئندہ بھی اتا ر و چڑھاؤ ہوگا۔ 
   اس طرح دو سال سے جاری کورونا وبا ء ،   لاک ڈاؤن ، کورونا پابندیوں، عالمی مندی ، ڈینگو سے جھوجھنے والی  چوڑی اور کانچ صنعت اب قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے  اورکچے مال کی قیمتوں میں  غیر معمولی اضافے سے سنگین بحران کا سامنا کررہی ہے۔ 
  تاجروں کا کہنا ہے کہ چوڑیاں تیار کرنے والے خام مال کے دام بڑھنے سے کروڑوں کا آرڈر منسوخ ہوگیا ہے  اور پہلے کا آرڈ ر پورا کرنے میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔  واضح رہےکہ فیروزآباد میں کانچ کی چوڑیاں تیار کرنے کی سو زائد فیکٹریا ں  ہیں۔ اس سے لاکھوں افراد وابستہ ہیں۔ اس کی بھٹیاں چلتی ہیں۔ 
   اس سلسلے میں چوائنس گلا س  سے وابستہ ہیمنت اگر وال نے بتایاـ:’’ کچے مال اور قدرتی گیس کےد ام بڑھنے سے کانچ اور چوڑی کی لاگت میں  بہت فرق آگیا ہے۔ ساد ا چوڑ ی توڑا کےدام ۱۵؍ سے ۲۰؍ روپے بڑھانے پڑے ہیں۔  چوڑی کے دام بڑھنے سے بازاروں میں گاہکوں کی کمی آئی ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK