EPAPER
Updated: February 12, 2022, 11:34 AM IST | Agency | Mumbai
انتخابی مہم کے دوران راکیش ٹکیت کا انتباہ،کسانوں کےساتھ میٹنگ ، بے روزگاری اور مہنگائی کا موضوع بھی اٹھایا
ایسے وقت میں جبکہ بی جے پی مغربی یوپی میں جاٹ ووٹروں کی ناراضگی سے پہلے ہی پریشان ہے، راکیش ٹکیت نےا س میں مزید شدت پیدا کرتے ہوئے کسانوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ الیکشن بعد ایک بار پھر آندولن کیلئے تیار رہیں۔ ٹکیت نے دھارا کی گڑھی میں کسانوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہا کہ ایم ایس پی پر کمیٹی کی تشکیل اور دیگر معاملات میں حکومت کی نیت ٹھیک نہیں لگ رہی ہے۔ انہوں نے کسانوں کو اسمبلی الیکشن بعد آندولن کیلئے تیار رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ’’بے روزگاری اور عوامی نمائندوں کے خلاف ظالمانہ کارروائی کے معاملے میں بھارتیہ کسان یونین خاموش نہیں رہے گی۔‘‘ انہوں نے اس پر بھی ناراضگی ظاہر کی کہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں حکومت نے کسانوں کے مسئلے پر کوئی گفتگو نہیں کی ہے۔اس کی وجہ سے بی جےپی کو انتخابی نقصان ہوسکتاہے۔