Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم میں تبدیلی کی تیاریاں

Updated: February 11, 2022, 1:21 PM IST | Agency | New Delhi

سری لنکا کے خلاف ہونے والی سیریز میں کئی کھلاڑیوں کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے

Fast bowler Ishant Sharma will not play Ranji Trophy.Picture:INN
تیز گیندباز ایشانت شرما رنجی ٹرافی نہیں کھیلیںگے۔۔ تصویر :آئی این این

ایشانت شرما رنجی ٹرافی سے ہٹ گئے ہیں، ردھیمان ساہا بھی پہلے اپنا نام واپس لے چکے ہیں۔طویل عرصہ سے خراب فارم سے پریشان چتیشور پجارا اور اجنکیا رہانے کےلئے بھی آئندہ کا راستہ بہت آسان نہیں نظر آرہا ہے۔ایسے میں سوال اٹھنا لازمی ہے کہ کیا ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم میں تبدیلی کا دور شروع ہوگیا ہے۔اس کا جواب کچھ حد تک سری لنکا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے دوران  مل جائےگا۔ ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم میں اپنے مستقبل کے تعلق سے غیر یقینی صورتحال کے درمیان تجربہ کار تیز گیندباز ایشانت شرما نے دہلی کرکٹ بورڈ کے صدر روہن جیٹلی کو بتا دیا ہے کہ وہ ریاستی رنجی ٹیم  میںانتخاب کےلئے موجود نہیں رہیںگے۔واضح رہے کہ ۳۳؍سالہ ایشانت شرما موجودہ ہندوستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم میں سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ انہوںنے ۱۰۵؍ٹیسٹ میچوں میں ۳۱۱؍وکٹیں حاصل کی ہیں لیکن انگلینڈ دورے کے بعد سے وہ فارم میں نہیں ہیں۔ایشانت شرما کے ذریعے دہلی کی رنجی ٹیم سے خود کو الگ کرنے کے فیصلے سے یہ بات تو صاف ہوگئی ہے کہ وہ سری لنکا کے ساتھ ہونے والی سیریز کےلئے ٹیم انڈیا کا حصہ نہیں ہوںگے۔ بی سی سی آئی  کے ذرائع سے جب اس تعلق سے سوال کیا گیا تو انہوںنے کہا کہ ’’ردھیمان ساہا کی طرح ایشانت شرما کو بھی لگ رہا ہوگا کہ ان کا بین الاقوامی کریئر ختم ہوسکتا ہے۔جسپریت بمراہ،محمد سمیع اور محمد سراج اب ٹیم انڈیا کے پہلے ۳؍ شاندار گیندبازوں میں شمار کئے جاتے ہیں۔ان کے بعد شاردول ٹھاکر کا نمبر ہے جو ایک آل راؤنڈر ہیں۔امیش یادو بھی تیز گیندبازی کےلئے ٹیم کی پانچویں پسند ہیں۔سری لنکا کے خلاف ہندوستان موہالی اور بنگلور میں ۲؍ ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔اس میں ۲؍تیز گیندباز محمد سمیع اور بمراہ پہلی پسند ہوں گے۔ اگر ان میں سے کوئی فٹ نہ ہوا تو محمد سراج کو شامل کیا جائےگا۔ایسے میں ایشانت شرما جیسےتجربہ کار گیندباز کو ڈریسنگ روم میں بٹھانے سے کوئی فائدہ نہیں ہے۔اس موقع پر اویش خان، پرسدھ کرشنا یا ایشان پوریل کو ٹیم کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع دیا جا سکتا ہے۔  یاد رہے کہ ہندوستان کو ۲۰۲۱ء میں ملتوی ہونے والے ۳؍ٹیسٹ میچوں میں سے ۲؍بنگلہ دیش کے خلاف اور ایک میچ انگلینڈ میں کھیلنا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK