Inquilab Logo Happiest Places to Work

پرشانت کشور کا انتخابی حکمت عملی تیار کرنے کے کام سے سبکدوشی کا اعلان

Updated: May 03, 2021, 11:56 AM IST | Agency | Kolkata

 بی جے پی کے ۱۰۰؍ سے زائد سیٹیں جیتنے پر انتخابی حکمت عملی کے پیشے کو چھوڑ نے کا اعلان کرنے والے پرشانت کشور کی پیشگوئی صد فیصد درست ثابت ہوئی ہے

Prashant Kishore.Picture:INN
پرشانت کشور۔تصویر :آئی این این

 بی جے پی کے ۱۰۰؍ سے زائد سیٹیں جیتنے پر انتخابی حکمت عملی کے پیشے کو چھوڑ نے کا اعلان کرنے والے پرشانت کشور کی پیشگوئی صد فیصد درست ثابت ہوئی ہے ۔اتنا ہی نہیں  ترنمول کانگریس کی شاندار جیت ہوئی ہے اسکے باوجود  پرشانت کشور نے کہا کہ وہ ریٹائرڈ ہونا  چاہتے ہیں ۔وہ اپنی کمپنی ’آئی پیک‘ کو اپنے ساتھیوں کے حوالے کرکے کچھ اور کرنا چاہتے  ہیں۔ خیال رہے کہ ترنمول کانگریس نے تین تہائی سیٹوں پر جیت حاصل کرلی ہے جبکہ بی جے پی۷۸؍؍سیٹوںپر ہی کامیاب ہوسکی ہے۔ اس شاندار  جیت کے بعد پرشانت کشور نے کہا کہ ’’دیدی  کی مدد کرکے میں خوش ہوں ، لیکن میں اب یہ کام چھوڑنا چاہتا ہوں،کافی عرصہ ہوگیا ہے۔ میں اپنے ساتھیوں کو آئی پی اے سی کی ذمہ داری سونپ کر زندگی میں کچھ اور کرنا چاہتا ہوں۔‘‘ تاہم پرشانت  نے یہ نہیں بتایا ہے کہ وہ کیا کریں گے۔اس سے قبل وہ جنتادل یو میں شامل تھےمگر نتیش کمار سے اختلافات کے بعد انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔ 
  پرشانت نے کہا کہ میں کوئی سیاسی پنڈت نہیں ہوں،  حالات کا تجزیہ کرنے کے بعد میںنے یہ دعویٰ کیا تھا۔انہوں نے الیکشن کمیشن پر سخت تنقید کی اور کہا کہ اگروہ  غیر جانبدار ی سے کام کرتا تو بی جے پی کی مزید سیٹیں کم ہوتیں۔میری تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کہ الیکشن کمیشن کے خلاف متحد ہوں اور انتخابی اصلاحات  کیلئے مجبور کریں۔  انتخابی اصلاحات کی سخت ضرورت ہے،  جمہوریت کا سوال ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK