Inquilab Logo Happiest Places to Work

بی جے پی نے جو زہر بویا، وہی کاٹ رہی ہے: چدمبرم

Updated: January 24, 2022, 11:05 AM IST | Agency | Panaji

سینئر کانگریس لیڈر نے کہا کہ اسی کا نتیجہ ہےکہ اس کے لیڈروںنے پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے

Senior Congress leader and former Union Minister P. Chidambaram.Picture:INN
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم ۔ تصویر: آئی این این

 کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے اتوار کو کہا کہ بی جے پی جو زہر بویا تھا وہی کاٹ رہی ہے اور یہ اسی حقیقت سے  ظاہر ہے کہ اس کے لیڈروں نے پارٹی کو چھوڑنا شروع کر دیا ہے۔چدمبرم نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے امیدوار متحد ہیں اور پارٹی کو ریاست میں ایک مستحکم حکومت بنانے کیلئے اکثریت حاصل کرنے کا بھروسہ ہے۔ انہوں نے کہا’’گوا کی تاریخ کو دیکھتے ہوئے یہ اہم ہے۔ کانگریس پارٹی متحد ہوکر لڑے گی اور ہمیں امید ہے کہ یہاں کے عوام ہم پر یقین کریں گے۔‘‘  بیٹنگ ریٹریٹ تقریب کی دھنوں کی فہرست سے اس بار  گاندھی جی کی  پسندیدہ عیسائی بھجن ’ابائیڈ وِد می‘ کو ہٹانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے  سابق مرکزی وزیر چدمبرم نے کہا کہ اس پیش رفت سے ملک کے لوگوں کو چوٹ پہنچی ہے۔  انہوں نے کہا’ ’یہ دُھن۱۹۵۰ء  سے ہر سال سالانہ تقریب میں بجائی جاتی ہے۔ اس سیکولر بھجن کو گاندھی جی نے مقبول بنایا تھا۔ مجھے امید ہے کہ بہتر سمجھ قائم رہے گی اور اس بھجن کو بحال کر دیا جائے گا۔‘‘   ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ  وزیر اعلیٰ کے چہرے کا اعلان تمام امیدواروں کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا جائے گا۔ ہم طے کریں گے کہ اس کا اعلان ابھی کرنا ہے یا بعد میں۔  چدمبرم نے دعویٰ کیا کہ گوا میں کانگریس پارٹی کو ملنے والی حمایت کو دیکھ کر انہیں یقین ہے کہ عوام انہیں مستحکم حکومت کیلئے اکثریت دیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK