Inquilab Logo Happiest Places to Work

شیواجی کے مجسمہ کی بے حرمتی کیخلاف این سی پی اور شیوسینا کااحتجاج

Updated: December 20, 2021, 11:38 AM IST | Mumbai /Thane

تھانے ، کلیان اور دیگر علاقوں میں شیواجی مہاراج کے مجسمہ کو دودھ سے نہلایا گیا اور کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کی تصویر پر جوتے چپل برسائے گئے

NCP workers bathe Shivaji`s statue in milk during a protest at the police station..Picture:INN
تھانے میں احتجاج کے دوران این سی پی کارکنان شیواجی کے مجسمے کو دودھ سے نہلاتے ہوئے۔۔ تصویر: آئی این این

کرناٹک میں شیواجی مہاراج کے مجسمے کی بے حرمتی اور اس کے بعد وہاں کے وزیر اعلیٰ بسواراج بومائی کے متنازع بیان سے ناراض شیوسینکوں نے لال باغ میں زبردست احتجاج کیا۔ اسی طرح این سی پی  نے اتوار کو  تھانے  اور ریاست کے متعدد علاقوں میں شیواجی کے مجسمے کو دود ھ سے نہلایا اور کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کی تصویر پر جوتے برسائے کر۔ ایسا ہی ایک احتجاج  تھانے میں بھی کیا گیا ۔این سی پی کے رضاکاروں نے تھانے تالاؤ پالی میں موجود شیواجی مہاراج کے مجسمے کو دودھ سے نہلایا اور اس کے بعدبسوا راج بومئی کی تصویر پر چپل اور جوتے برسائے اور  ان کی تصویر کو پیروں تلے روند کر اپنی ناراضگی ظاہر کی۔ یہ احتجاج این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل، ہاؤسنگ وزیر  ڈاکٹر جتیندر اوہاڑ کی ہدایت اورتھانےشہر کے صدر آنند پرانجپے کی رہنمائی میں کیا گیا تھا۔ مظاہرے میں شامل این سی پی کے سٹی جنرل سیکریٹری پربھاکر ساونت نےکہاکہ’’ کرناٹک میں شیواجی مہارا ج  کے مجسمے کی جو بے حرمتی ہوئی ہے ہم اس کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں۔ شیواجی  مہاراج نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک کے محترم شخصیت ہے  اور ان سے ملک کے عوام کے جذبات جڑے ہوئے ہیں۔ اس بے حرمتی پر کرناٹک کے وزیر اعلیٰ اسے ایک چھوٹا واقعہ قرار دے  رہے ہیں۔ جب چہار جانب سے ان پر تنقیدیں  ہونے لگیں تو وہ کہنے لگے کہ شیواجی مہاراج ہمارے آدرش ہیں۔ کرناٹک کی سرکار اگر شیواجی مہاراج کی بے حرمتی کو معمولی قرار دے گی تو این سی پی کی جانب سے مزید بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔‘‘ اقلیتی سیل کے سٹی صدر مفتی سید اشرف نے کہا کہ ’’نریندر مودی چھترپتی کا نام لے کر اقتدار میں آئے ہیں۔ حالانکہ ان کی بی جے پی  کی ریاستی حکومت  میں ان لوگوں نے یہ حرکت کی۔ ہم ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ‘‘ اس موقع پر مظاہرین نے شیواجی کی حمایت اور کرناٹک حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK