Inquilab Logo Happiest Places to Work

لارڈ نذیرکوبچوں کے’ریپ‘ کے نصف صدی پرانے جرم میں قید کی سزا

Updated: February 06, 2022, 10:03 AM IST | London

۱۹۷۰ءکی دہائی میں ۲؍کمسن بچوں کا جنسی استحصال کرنے اورعصمت دری کا الزام لگایا گیا تھا،۵۰؍سال بعد ۵ء۵؍سال قید کی سزا سنائی گئی

Former British MP Lord Nazir
برطانیہ کےسابق رکن پارلیمان لارڈ نذیر

:برطانوی عدالت نے پاکستانی نژاد سابق برطانوی پارلیمنٹیرین ۶۴؍ سالہ لارڈ نذیر احمد کو۱۹۷۰ءکی دہائی میں ۲؍کم سن بچوں کےجنسی  استحصال اور ریپ کی کوشش کے جرم میں ۵ء۵؍سال قید کی سزا سنادی۔برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق شیفلڈ کراؤن کورٹ کے جج جسٹس لیونڈر نے پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان کو سزا سنائی۔
 عدالت نے قرار دیا کہ لارڈ نذیر احمد کی جانب سے۵۰؍سال قبل کیے گئے جرم کی وجہ سے متاثرین پر شدید اثرات مرتب ہوئے، انہیں گہرا صدمہ پہنچا اور یہ کہ سزا بدلے کے طور پر نہیں بلکہ انصاف کے لیے دی جا رہی ہے۔عدالت نے لارڈ نذیر احمد کو ایک لڑکی کا ’ریپ’ کرنے کی کوشش اور ایک نو عمر لڑکے کا استحصال کرنے کے جرم میں سزا سنائی اور دونوں کیسز میں انہیں مجموعی طور پر نصف دہائی سے زائد قید کی سزا سنائی گئی۔عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد اب لارڈ نذیر احمد کی قید کی سزا شروع ہوگی۔سابق برطانوی پارلیمینٹرین کو گزشتہ ماہ۶؍جنوری کو عدالت نے بچوں پر جنسی حملوں کا مجرم قرار دیا تھا۔ٹرائل کے دوران عدالت کو بتایا گیا تھا کہ لارڈ نذیر احمد نے نصف صدی قبل اپنی نوجوانی میں خود سے کم عمر لڑکی اور لڑکے پر حملہ کیا۔ٹرائل کے دوران لارڈ نذیر احمد نے خود پر لگے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں من گھڑت قرار دیا تھا، تاہم وہاں کے سیکوریٹی اداروں کی جانب سے پیش کیے گئے ثبوتوں سے معلوم ہوا تھا کہ تمام الزامات غلط نہیں تھے۔لارڈ نذیر احمد اور ان کے ۲؍بھائیوں پر چند سال قبل بچوں پر جنسی حملوں کے الزامات لگائے گئے تھے، جس کے بعد ان کے خلاف باضابطہ تفتیش شروع کی گئی تھی۔خود پر الزامات عائد ہونے کے فوری بعد ہی لارڈ نذیر احمد نے الزامات کو مسترد کردیا تھا مگر  ۲۰۱۹ءمیں عدالت نے ان پر بچوں پر جنسی حملوں کی فرد جرم عائد کی تھی۔عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد ۲۰۲۰ءکے آخر تک لارڈ نذیر احمد نے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
 اسی کیس میں لارڈ نذیر احمد کے دونوں بھائیوں کو ٹرائل کے دوران ان فٹ قرار دیا گیا تھا مگر ان کے خلاف ٹرائل چلتا رہا۔لارڈ نذیر احمد کے خلاف جنوری  ۲۰۲۱ءمیں فیصلہ آنا تھا مگر کورونا کی وبا کے باعث فیصلہ ایک سال کی تاخیر سے گزشتہ ماہ سنایا گیا اور اب انہیں سزا بھی سنادی گئی۔عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد اب لارڈ نذیر احمد کو گرفتاری دینی پڑے گی یا پھر پولیس انہیں مقررہ وقت پر گرفتار کرکے جیل بھیج دے گی۔

Lord Nazir Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK