EPAPER
Updated: December 15, 2021, 9:31 AM IST | Ajaz Abdul ghani | Mumbai
آر ٹی او نےمن مانا کرایہ وصول کرنے والےڈرائیوروں پرجرما نہ عائد کیا
ٹریفک اصولوں کی ان دیکھی کر نے والے رکشا ڈرائیوروں کے خلاف کلیان آر ٹی او اور محکمہ ٹریفک نے مشترکہ طور پر کارروائی کی اور اس دوران ۸۰۰؍ رکشا ڈرائیوروں کی جانچ کی گئی جن میں سے ۸۵؍ ڈرائیوروںسے جر مانہ وصول کرتے ہوئے ان کی گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ آر ٹی او کے افسران نے بتایا کہ غیر ذمہ دار اور من مانا کرایہ وصول کرنے والے رکشا ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
عیاں رہے کہ رکشا ڈرائیوروں کے ذریعہ من مانا کرا یہ وصول کرنے کی شکایت پر کلیان آر ٹی او نے مسافروں کی سہولت کیلئے ایک وہاٹس ایپ نمبر جاری کیا تھا( اس ضمن میں انقلاب میں تفصیلی خبر شائع ہو چکی ہے) چند ہی دنوں میں مسافروں کے ذریعہ غیر ذمہ دار رکشا ڈرائیوروں کے خلاف شکایت کا انبار لگ گیا۔
منگل کو کلیان آر ٹی اور اور محکمہ ٹریفک کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر کلیان ریلوے اسٹیشن اور بس ڈپو کے احاطے میں بغیر لائسنس، بغیر پر مٹ اور مسافروں سے من مانا کرا یہ وصول کر نے والے رکشا ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی۔ تقریباً ۸۰۰؍ رکشا ڈرائیوروں کے پاس دستاویز ،لائسنس، پی یو سی، فٹنس سر ٹیفکیٹ، پر مٹ اور یونیفارم نہیں تھا۔ محکمہ ٹریفک نے ۴۴؍ اور آرٹی او نے ۴۱؍ رکشا ڈرائیوروں سے جر مانہ وصول کیا اور کچھ ڈرائیوروں کے رکشے بھی ضبط کئے۔
اس ضمن میں محکمہ ٹریفک کے سینئر انسپکٹر مہیش تر ڈے نے بتایا کہ آج شروع کی گئی کارروئی آئندہ بھی جاری رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ مر کزی حکومت کے نئے موٹر ایکٹ کے تحت جر مانہ کی رقم میں کئی گناہ اضافہ ہو گیا ہے ایسے میں ٹریفک اصولوں کے مطابق گاڑی چلانے پر ہی جرمانے سے بچا جا سکتا ہے۔