EPAPER
Updated: February 11, 2022, 9:20 AM IST | ahmedabad
دفتر جمعیۃ علماء احمد آباد پہنچ کر قانونی امداد دینے کیلئے شکریہ ادا کیا،دیگر مقدموں میںماخوذ ہونے کے سبب۱۹؍ ملزمین کی رہائی نہیںہوسکی
:ناکافی شواہدکی بنیاد پر انڈین مجاہدین گجرات مقدمہ سے بری کئے گئے۲۸؍ میں سے۹؍ ملزمین کی۱۴؍ سال کے طویل انتظار کے بعد گزشتہ شام سابرمتی جیل سے رہائی عمل میں آئی۔جن ملزمین کی جیل سے رہائی عمل میں آچکی ہے ان میں شکیل احمد مالی(دھارواڈکرناٹک)،محمد عرفان نقیب منصوری (کریلی مدھیہ پردیش)، عمر اشوک کالا بھائی (احمد آباد گجرات)، محمد سلیم جمال (احمد آباد گجرات)، محمد یونس منیار (اجین مدھیہ پردیش)، محمد شاہد ناگوری(اجین مدھیہ پردیش)، ظہیر ایوب بھائی پٹیل (سورت گجرات)، محمدسمیع راج احمد (بیجاپور کرناٹک) ا ورمحمد حبیب فلاحی(اعظم گڑھ یوپی) شامل ہیں۔جیل سے رہائی کے بعد دو ملزمین نے جمعیۃ علماء احمد آباد (ارشد مدنی) کے دفتر واقع احمد آباد میں مفتی عبدالقیوم قاسمی(جنرل سیکریٹری صوبہ گجرات) اور ان کے رفقاء سے ملاقات کی اور انہیں اور دیگر ملزمین کو قانونی امداد دیئے جا نے پر شکریہ ادا کیا۔
باعزت بری ہونے والے ملزمین نے بذریعہ ویڈیو کال جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی سے بھی گفتگوکی اور ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ااو رکہاکہ وہ کل صبح ۱۱؍ بجے ممبئی میں ان سے ملاقات کریں گے۔ ملزمین نے جمعیۃ علماء کی جانب سے مقرر کردہ دفاعی وکلاء سینئر ایڈوکیٹ آر کے شاہ، سینئر ایڈوکیٹ ایل آر پٹھان، ایڈوکیٹ ایم ایم شیخ، ایڈوکیٹ خالد شیخ،ایڈوکیٹ الیاس شیخ،ایڈوکیٹ نینا بین و دیگر معاونین وکلاء کا بھی شکریہ ادا کیا۔
عیاں رہے کہ باعز ت بری کئے جانے کے باوجود۱۹؍ ملزمین کی جیل سے رہائی عمل میں نہیں آسکی ہے کیونکہ وہ دیگر مقدمات میں ماخوذ ہیں لیکن احمد آباد مقدمہ سے بری ہونے سے انہیں دیگر مقدمات سے بھی بری ہونے میں مدد ملے گی ۔نچلی عدالت سے قصور وا رٹھہرائے گئے۴۹؍ ملزمین کی سزاؤں کے تعین پرجمعہ یعنی آج دفاعی وکلاء اور استغاثہ بحث کریں گے اس کے بعد عدالت ان کی سزاؤں کا تعین کریگی۔