Inquilab Logo Happiest Places to Work

کناڈا میں مظاہرین کو ہٹانے کے عدالتی حکم کا خاص اثر نہیں ہوا 

Updated: February 14, 2022, 1:25 PM IST | Agency | Ottawa

کناڈا میں مظاہرین کو پل سے ہٹانے کے عدالتی حکم کا کوئی خاص اثر نہیں ہو ا ہے۔ واضح رہےکہ گزشتہ دنوں ایک جج نے مظاہرین کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

Ottawa: People protest against Corona sanctions.Picture:AP/PTI
اوٹاوا: بر فباری کے دوران لوگ کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج کررہےہیں۔ تصویر :اے پی / پی ٹی آئی

کناڈا میںمظاہرین کو پل سے ہٹانے  کے عدالتی حکم کا کوئی خاص اثر نہیں ہو ا ہے۔ واضح رہےکہ گزشتہ دنوں  ایک جج نے مظاہرین کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا تھا۔    میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی روک ٹوک کے باجود مظاہرین اپنے گھر نہیں جارہے ہیں۔  ان کاکہنا ہے کہ متنازع پابندیاں ختم ہونے کے بعد ہی و ہ  اپنے گھر جائیںگے۔   اسی دوران کناڈا پولیس نے دعویٰ کیا ہے : پولیس ٹیم نے شمالی امریکہ کے مصروف ترین بین الاقوامی  گزر گاہ  پر ۷؍ روزسے جاری ناکہ بندی کو ختم کرنے کیلئے ڈیٹرائٹ کے اس پار ایمبیسیڈر  پل سے مظاہرین کو ہٹانے کی کوشش کی ہے ۔‘‘   سی این این کے مطابق کئی پولیس افسروں نے سنیچرکو ونڈسر شہر میں کناڈا کی طرف پل کے قریب متعدد مظاہرین سے رابطہ کیا تھا۔ اس کے بعد کچھ مظاہرین خود وہاں سے پیچھے ہٹ گئے ۔  اس سلسلے میں ونڈسر پولیس نے بعد میں ٹویٹ کیا:’’ پل سےمظاہرین کو ہٹایا جا رہا ہے۔ مظاہرے کی جگہ پرعوام کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔  ان سے مظاہرہ گاہ کو فوری طور پر خالی کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔‘‘ سی این این کے مطابق یہ قدم ایک جج کے حکم امتناعی کے بعد اٹھایا گیا ہے جس میں پولیس کو پل علاقے کو خالی کرنے اور ناکہ بندی کوختم کرنے کی اجازت دی گئی تھی ۔  ناکہ بندی سے سامان کی سپلائی روک دی گئی ہے اور سیاسی حلقوں میں تشویش میں اضافہ ہوا۔ عدالت کے حکم  کے مطابق مظاہرین کو جمعہ کی شام ۷؍ بجے تک ناکہ بندی ختم کرنے کا حکم دیا گیا  تھا۔ واضح  رہےکہ کناڈا میں جنوری  کے دوران ٹرک ڈرائیوروں نے احتجاج اس وقت شروع کیا تھا جب امریکہ  سے سامان لے کر آرہے کناڈا کے تمام ٹرک ڈرائیوروں کو کورونا ٹیکہ لگوانے اور ایسا نہ ہونے پر اپنے گھروں ہی میں دو ہفتے کیلئےقرنطینہ کرنے کے احکامات صادر کئے گئے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK