Inquilab Logo Happiest Places to Work

کینیڈا میں مظاہرین پرگاڑی چڑھ گئی، ۴؍افراد زخمی

Updated: February 07, 2022, 12:51 PM IST | Agency | Ottawa

کووڈ۱۹؍ پابندیوں اورلازمی کورونا ٹیکہ کاری کیخلاف احتجاج کیا جارہا تھا ،اسی دوران یہ حادثہ ہوا

A photo of a demonstration in Ottawa.Picture:AP / PTI
اوٹاوامیں مظاہرے کی ایک تصویر۔ تصویر: اےپی / پی ٹی آئی

کینیڈا کے صوبہ مانیٹوبا کے دارالحکومت ونی پیگ میں کووڈ۱۹؍ پابندیوں اورلازمی کورونا ٹیکہ کاری کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کے اوپرایک گاڑی کے چڑھ جانے سے کم از کم۴؍ افراد زخمی ہو گئے۔اس سلسلے میں نی پیگ پولیس نے  بتایا کہ یہ ہٹ اینڈ رن کا حادثہ  جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب ہوا ۔ انہوں نے بتایا کہ  ایک مختصر جدوجہد کے بعد ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
 ا طلاعات کےمطابق ۳؍ افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور ان کا موقع ہی پر علاج کیا گیا، جبکہ چوتھے شخص کو اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتارشدہ۴۲؍سالہ ملزم پر کئی الزامات ہیں ۔ وہ مانیٹوبا لیجسلیٹو بلڈنگ کے باہر نکالی گئی ریلی میں شامل نہیں تھا۔  یادر ہے کہ کینیڈا میں کووڈ۱۹؍ کے اقدامات کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جنوری کے اواخر میں شروع ہواتھا جب ہزاروں ٹرک ڈرائیوراور دیگرمظاہرین امریکہ کینیڈا کی سرحد عبور کرنے والے ٹرک ڈرائیوروں کی لازمی  ٹیکہ کاری کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اوٹاوا میں  جمع ہوئے تھے ۔ اس   کے بعد سے ملک  کے مختلف حصوں میں اس طرح کے مظاہرے کئے جارہےہیں۔ اس دوران حکومت نے کچھ پابندیاں ہٹائی بھی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK