Inquilab Logo Happiest Places to Work

مالیگائوں میں یوم ِ حجاب کا انعقاد، عوام پُرجوش، ۶۰؍ سے زائد مساجد میں برقع کی عظمت پر خطاب

Updated: February 12, 2022, 11:27 AM IST | Mukhtar Adil | Malegaon

کسی طرح کے احتجاج یا مظاہرہ سے گریز، خواتین نے اہتمام کیا، محکمہ پولیس کا حجاب دن منانے کیلئے قانونی اجازت دینے سےانکار ، جمعیۃ کے عہدیداران کو دفعہ ۱۴۹؍کے تحت انتباہی نوٹسیں

Police in Delhi arrest SFI activists during a protest against the hijab ban.Picture:PTI
دہلی میں پولیس حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کے دوران ایس ایف آئی کے کارکنوں کو گرفتار کرتے ہوئے۔تصویر: پی ٹی آئی

جمعیۃ علماء کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے صنعتی شہر کی خواتین اور طالبات نے پولیس کی جانب سے قانونی اجازت نہ ملنے کے باوجود جمعہ کو جوش وخروش کے ساتھ ’یوم حجاب ‘منایا۔ یوم حجاب کی مناسبت سے نہ کوئی احتجاج ہوا نہ مظاہرہ اور نہ اس قسم کے کوئی اقدام البتہ خواتین وطالبات نے اس دن کی مناسبت سے اہتمام کے ساتھ برقع،اسکارف اور نقاب کا استعمال کرتے ہوئے میں حصہ لیا ۔ جمعیۃنے اعلان  یوم حجاب کے حوالے سے اعلان کیاتھا کہ  اس دن بغیر پردہ کے خواتین اور طالبات گھر سے باہر نہیں نکلیں گی۔اس کا  پورے مالیگاؤں میں  خواتین  نے مکمل اہتمام کیا۔ مفتی محمد اسماعیل قاسمی (صدرجمعیۃ علماء ،رکن اسمبلی مالیگائوں سینٹرل)نے کہا کہ ’’یوم حجاب کا منصوبہ طے شدہ تھا۔۲؍روز قبل میٹنگ  میں  اعلان کردیاگیا تھا۔‘‘ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ پولیس   نے جمعیۃ  کے عہدیداران کو دفعہ ۱۴۹؍کے تحت انتباہی نوٹس دیا ہے۔رکن اسمبلی مفتی اسماعیل    نے بتایا کہ ’’مالیگائوں کی خواتین اور طالبات نے پورے نظم وضبط کیساتھ ۱۰؍فروری جمعرات کو دعائیہ مجلس میںشرکت  کی اور اسی طرح جمعہ کو یوم حجاب منانے کیلئے اہتمام وانتظام کئے ۔‘‘ مفتی عامر یاسین ملّی (گلشن خطابت گروپ )نے بتایا کہ  شہر کی ۶۰؍سے زائد مساجد میں نماز جمعہ سے قبل حجاب کی مناسبت سے تقریریں کی گئیں۔  یوم حجاب کی مناسبت سے مالیگائوں کے حساس علاقوں ، اہم سرکاری دفاتر ،مشترکہ آبادی والے مقامات اور شہر کے مشرقی ومغربی حصے میں جاری ہائی اسکول ،جونیئر وسینئر کالج کے اطراف پولیس انتظامیہ کی جانب سے معقول حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔سچن پاٹل (ایس پی)نے بتایاکہ ’’حجاب سے متعلق کرناٹک ہائی کورٹ کی بڑی بنچ  میں معاملہ زیر سماعت ہے۔مالیگائوں میں احتجاج ومظاہرے کیلئے پولیس انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی ہے۔امن وامان کی برقراری کیلئے مالیگائوں کے اہم مقامات پر ناسک گرامین پولیس کے پاس موجود نفری پر مشتمل سیکوریٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ جمعرات ۱۰؍ فروری کو جمعیۃ علماء کی جانب سے مالیگائوں کے عزیز کلو اسٹیڈیم میںطالبات وخواتین کی دعائیہ مجلس منعقد ہوئی تھی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لڑکیوں اور خواتین کی شرکت نے پولیس  اور انتظامیہ خو حیران کردیاتھا اوراسی بنا پر  یوم حجاب  کے تعلق سے  پولیس انتظامیہ نے مستعدی کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK