EPAPER
Updated: August 08, 2021, 8:43 AM IST | Athens
ایک ہلاکت ، ۴۰؍ سے زائد زخمی، ہزاروں افراد کو محفوظ مقاما ت منتقل کیا گیا، کئی مکان خاکستر، دیگر املاک بھی تباہ ، تاریخی عمارتوں کو بھی خطرہ لاحق
یونان کے ایتھنز میں جنگلوں میں لگی ہولناک آگ کو بجھانے میں مدد کررہے ایک شخص کی موت ہو گئی اور ۴۰؍ سے زائد افراد گئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آگ بجھانے کے دوران بجلی کے کھمبے گرنے کے ۳۸؍ سالہ شخص کے سر میں شدید چوٹ آئی ۔ اسے اسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ وزیر صحت واسیلیس کیکلیاس نے بتایا کہ اٹیکا ، پیلوپونیسوس اور ایویا میں آگ سے جھلسنے کے سبب ۴۴؍ افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہےش
ذرائع کے مطابق گزشتہ ۴؍ روز سے جنگلاتی علاقوں میں لگی آگ کو قابو نہیں کیا جاکسا ہے۔ اس کی وجہ سے شمالی ایتھنز کے صوبہ ایلیس کے جزیرے ایویا اور پیلوپونیسوس کے مانی میں سینکڑوں لوگوں کو اپنے گھر خالی کر کے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کرنی پڑی ، کئی مکانات تباہ ہوگئے اور ہزاروں ہیکٹر جنگلات خاکستر ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ایتھیز کے شمال میں واقع جنگلات میں۵۶؍ مقامات پر آگ بھڑک رہی ہے۔ شدیدگرمی کی لہر خشک گھاس پھونس، پتے اور درختوں آگ کے پھیلنے کیلئے ایندھن کا کام کر ر ہی ہے ۔ جنگلات کی آگ نے انسانی آبادیوں، بجلی کی تنصیبات اور تاریخی مقامات کیلئے بھی خطرات پیدا کر د یئے ہیں۔یونان کے سول پروٹیکشن چیف، نکوس ہرڈلیاس نے کہا ہے کہ ملک کے مرکزی حصے، جزیرہ ایویا اور ایتھنز کے قریب کے مکینوں انخلا کے احکامات د یئے گئے ہیں۔ آگ کا رخ اب جھیل میراتھان کی طرف سے جو دارالحکومت کو پانی فراہم کرنے کا بنیادی ذریعہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم آگ پر قابو پانے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں لیکن صورت حال انتہائی خطرناک ہے۔ ۲۰؍ طیارے اور ایک ہزار سے زیادہ فائرفائٹرز آگ بجھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔ کئی دیگر ممالک نے امدادی ٹیمیں روانہ کی ہیں۔