EPAPER
Updated: June 01, 2020, 10:20 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈکےمشہور موسیقار ساجد خان کا اتوار کی رات چمبور کے سرانا سیٹھیا اسپتال میں ۴۲؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
بالی ووڈکےمشہور موسیقار ساجد خان کا اتوار کی رات چمبور کے سرانا سیٹھیا اسپتال میں ۴۲؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ وہ ساجد واجد جوڑی کا حصہ تھے جس نے سلمان خان کی فلم وانٹیڈ، دبنگ اور ایک تھا ٹائیگر جیسی فلموں کیلئے موسیقی دی تھی۔ واجد خان کے انتقال پر بالی ووڈ نے شدید صدمے کا اظہار کیا ہے۔ وہ گردہ کے عارضہ میں مبتلاتھے اور اطلاعات ہیں ان دنوں کووڈ-۱۹؍ سے بھی متاثر ہوگئے تھے۔ موسیقار سلیم مرچنٹ نےبتایا کہ ’’ان کے ساتھ کئی مسائل تھے۔ وہ گردہ کے عارضے سے جوجھ رہے تھے اور ان کا ٹرانسپلانٹ بھی ہوچکاتھا۔ حال ہی میں انہیں پتہ چلا کہ وہ کڈنی کے انفیکشن سے متاثر ہیں۔ وہ چار دن سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ کڈنی انفیکشن سے شروعات ہوئی اور پھران کی حالت بگڑتی چلی گئی۔ انہوں نے حال ہی میں سلمان خان کیلئے ’بھائی بھائی اور پیار کورونا‘ جیسے لاک ڈاؤن نغمات کوبھی موسیقی سے آراستہ کیا تھا۔