Inquilab Logo Happiest Places to Work

پریا گ راج اوروارانسی میں ندیوں کا رخ خطرنا ک،لاکھوں افراد متاثر

Updated: August 10, 2021, 11:40 AM IST | Inquilab News Network | Prayagraj / Varanasi

پر یاگ راج :انتظامیہ سیلاب متاثرین کو کھانا پانی پہنچانے میں ناکام ، بچوں کے دودھ کا بھی انتظام نہیں ، متاثرین رشتہ داروں سے مدد مانگ رہے ہیں ، مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری کرنے والے ہزاروں طلبہ بھی گھرلوٹنے پرمجبور۔وارانسی: دشاشومیدہ گھاٹ کی پوری سیڑھیاں گنگا میں ڈوب گئیں، اب پانی سڑک پر بہہ رہا ہے ، ندیوں کے کنارے کے سیکڑوں گاؤں ڈوب گئے

Varanasi: People are passing through a flooded area of ​​Banaras city. Picture:PTI
وارانسی : بنار س شہر کے ایک سیلاب زدہ علاقے سے لوگ گزر رہےہیں۔ ۔تصویر : پی ٹی آئی

ترپردیش کے پریاگ راج  اور وارانسی کی ندیوں میں طغیانی سے دونوں اضلاع   سیلاب کی زد میں ہیں جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ لاکھوں افراد متاثرہوئے ہیں جن میں کرایہ  کے مکان میں رہنے والے طلبہ بھی شامل ہیں۔  ایک بڑی تعداد نے اپنا گھر بار چھوڑ دیا ہے ۔ کچھ  اپنے پانی سے گھرے ہوئے گھر کی چھت پر پناہ لئے ہوئے ہیں، پانی کم ہونے کا انتظا ر کررہےہیں ۔ کچھ مقات پر سیلاب متاثرین کو انتظامیہ کی جانب سے مدد بھی نہیں مل رہی ہے۔
 نشیبی علاقوں میں خوف    
  پریاگ راج میں گنگا اورجمنا  نے مضافاتی علاقوں کے بعد اب شہر کو بھی اپنی زد میں لے لیاہے۔ گنگا جمنا کی آبی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچ گئی ہے۔ سیلاب دیکھ کر نشیبی علاقوں اور جھوپٹروں میں رہنے والے لوگ سہمے ہوئے ہیں اور بہت سے لوگ محفوظ مقامات پر جانے کی تیاری کررہے ہیں ۔ راحت کاکام بھی جاری ہے۔ این ڈی آرایف ٹیم متاثرین کو محفوظ مقام پر پہنچارہی ہے ۔سیلاب متاثرہ علاقوں میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ کئی دنوںسے گنگا کی سطح میں اضافہ ہورہاہے ۔ سیلاب زدہ علاقوں میں سیکڑوں گھروں میں پانی داخل ہوگیاہے۔ بہت سے گھر ڈوب گئے ہیں اور سیکڑوں  افراد گھر بارچھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف جاچکے ہیں۔
باند ھ پر پناہ 
 بلو اگھاٹ سے لیکر گئو گھاٹ تک  سیکڑوں کچے  اورپکے مکان  ہیں ۔ ان میں بیشتر وہی لوگ بسے ہیں جن کا گزر بسر کشتی چلانے اور پوجا کا سامان فروخت کرنے سے ہوتا ہے۔ رات میں جمنا کی سطح میں اضافہ ہونےسے کچھ افراد کے گھروں میں پانی داخل ہوگیاتھاجس کی وجہ سے انہیں باندھ پر ڈیرا ڈالنا پڑاتھا۔
 رات جاگ کر گزرتی ہے
 گئوگھاٹ کے رہنے والے جتندر کمار گپتا اور راجیو کمار بھارتیہ نے بتایاکہ رات میں سیلاب پر نظر رکھنے کیلئے کئی لوگ جاگتے ہیںاور پانی کی سطح کی نگرانی کرتے ہیں۔ کمرے خالی کردیئے گئےہیں ۔ کسی نے گھر کاسامان چھت پر تو کچھ نے دیگر محفوظ مقامات پر پہنچادیاہےتو کچھ ا فراد نے رشتہ داروں کے ہاں پناہ لی ہے ۔
مقابلہ جاتی امتحان کی تیار کرنے والے طلبہ مجبور 
 پریاگ راج کے کئی علاقوں میں گنگا اورجمنا کا پانی داخل ہوگیا ہے جس سے پریشانی بڑھ گئی ہے ۔ خاص طورپر چھوٹا بگھاڑا محلہ سب سے زیادہ متاثر ہے۔ سب سے زیادہ پریشانی مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری کرنے والے کو ہورہی ہے۔ وہ رشتہ داروں اور دوستوں سے مدد  مانگ رہےہیں ۔ بہت سوں کو پناہ مل گئی ہے اور جن کی کسی نے مدد نہیں وہ راحت کیمپ یا کسی دیگر محفوظ مقامات پر جارہے ہیں۔ پیر کو بھی شہر میںکرایہ پر رہنے والے  طلبہ  بڑی تعدادمیں اپنے گھر چلے گئے۔ 
  امتحان کی تیاری کرنے والے طالب علم آلوک مشرا نے بتایاکہ ان کی دور کے رشتہ سے بات چیت ہوئی تو وہ یہاں سے اشوک نگر چلے گئے، اس کاکہنا ہے کہ ہمارے  تمام ساتھی سامان سمیٹ کر گھر چلے گئے۔ انہوں نے اسی میں عافیت سمجھی، کیونکہ یہاں کوئی کسی کاپرسان حال نہیں ہے۔
ا نتظامیہ کی لاپروائی
 کارپوریٹر نتن یادو نے بتایاکہ گنگا میں پانی بڑھنے کے ساتھ ہی پریشانی بھی بڑھنے لگی ہیں،  رہی سہی کسر ضلع انتظامیہ نے پوری کردی۔ چھوٹا بگھاڑا کے تمام  حصے پانی سے ڈوب گئے ہیں۔انتظامیہ کی طرف متاثرین کیلئے کھانے اور ناشتے تک کابہتر انتظام نہیں کیا جارہاہے۔دن میں ایک بار آلو پوری تو بھیجی گئی لیکن بچوں کیلئے دودھ کا انتظام نہیں کرایاگیا ۔ رجسٹریشن بھی نہیں  ہوپارہاہے ۔ایسے میں جن کا گاؤں میں گھر ہے، وہ  وہاں نقل مکانی کررہے ہیں۔
وارانسی کا بھی براحال 
   وارانسی میں بھی گنگا پانی تیزی سے بڑ ھ رہا ہے۔ گنگا کا پانی  چھلک کر شہر میں آگیا ہے۔  شاشومیدہ گھاٹ کی پوری سیڑھیاں گنگا کے پانی میں ڈوبنے کے بعد اب پانی سڑک  پر بہہ  رہا ہے۔ ندیوں کے کنارے کے سیکڑو ں گائوں پانی میں ڈوب چکے ہیں۔
 این ڈی آر ایف ٹیم کو ہدایت 
  قبل ازیں اتوار کو این ڈی آر ایف کے کمانڈینٹ منوج کمار شرما نے ٹیم کو ہدایت دی تھی کہ  ٹیم ممبر جس طرح لوگوںکی خدمت کررہے ہیں اسی طرح خدمت کو انجام دیتے رہیں۔ٹیم نے اب تک سیکڑوںا فراد کو بچا کر محفوظ مقام تک پہنچایا ہے ۔ ان کے مطابق ہم لوگ کسی بھی طرح حالات سے مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ادھر خبر لکھے جانے تک گنگا میںبے تحاشہ اضافہ کے سبب خطرے  کے نشان کے قریب ہے  ۔

varansi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK