EPAPER
Updated: December 21, 2021, 11:33 AM IST | Agency | New Delhi
سی سی آئی نے کچھ التزامات کی خلاف ورزی کرنے پر امیزون پر۲۰۲؍ کروڑ روپے کا جرمانہ بھی عائدکیا ، دوسری جانب تاجروں کی تنظیم کیٹ نے بھی امیزون پر دیسی مقابلہ آرائی کو ختم کرنے کی سازش کا الزام لگاتے ہوئے حکومت سے اس کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے
کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا(سی سی آئی)نے حالیہ احکامات میں فیوچر کوپن پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ای کامرس کمپنی امیزون کے معاہدے کو دی گئی منظوری کو معطل کردیا ہے۔ اس کے علاوہ سی سی آئی نے کچھ التزامات کی خلاف ورزی کرنے کے سبب امیزون پر۲۰۲؍ کروڑ روپے کا جرمانہ بھی عائد کردیا ہے۔ اب تاجروں کی تنظیم کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس یعنی کیٹ نے بھی امیزون پر تنقید کی ہے اور کمپنی کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔امیزون اورفیوچر گروپ کے درمیان یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میںمعطل کیاگیا ہے جبکہ فیوچر گروپ نے حال ہی میںریلائنس ریٹیل ونچرس لمیٹڈ(آر آر وی ایل ) کے ساتھ ۲۴۷۱۳؍ کروڑ روپے کے سودے کی تجویز دی تھی ، اس معاملے میںدونوں کمپنیوںکے درمیان قانون لڑائی بھی چل رہی ہے۔
ای کامرس اور آف لائن ریٹیل بزنس کو کنٹرول کرنے کی کوشش
کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس ( سی اے آئی ٹی یا کیٹ) نے کہا کہ سی سی آئی کے حالیہ احکامات سے یہ نتیجہ نکالا گیا ہے کہ امیزون مسلسل حکومت کے قوانین اور پالیسیوں کو جان بوجھ کر چکمہ دینے کی کوشش میں ملوث ہے۔ نہ صرف ای کامرس بزنس بلکہ آف لائن ریٹیل بزنس کو کنٹرول کرنے اور حاوی ہونے کے اپنے چھپے ہوئے ایجنڈے کی پیروی کرنے کے ساتھ ساتھ امیزون مسابقتی کمپنیوں کو باہر کر کےممکنہ مقابلوں کو ختم کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ گزشتہ تین سال سے زیادہ وقت سے کیٹ امیزون کےتجارتی طریقوں کی مسلسل مخالفت کرتا آرہا ہے اور سی سی آئی کا حکم اس مخالفت کا نتیجہ ہے۔
`غیر ملکی کمپنی کو دیسی مقابلہ ختم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے
کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس کے قومی صدر بی سی بھرتیا اور قومی مہامنتری پروین کھنڈیل وال نے ایک بیان میں کہا کہ بے شک ملک کے کارپورٹیس کے ساتھ ہمارے اختلاف ہیں، لیکن ہم کسی بھی غیرملکی کمپنی کو ملکی مقابلہ کا خاتمہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ یہ واضح ہے کہ جو بھی کمپنی ہندوستان کے قانون اور ضوابط پر عمل نہیں کرے گی تو کیٹ مقابلے اور جدوجہد کے لئے تیار ہے۔ کیٹ نے کہا کہ یہ حکم سبھی کو ایک سخت پیغام دیتا ہے کہ ہندوستانی ریگولیٹرز کو اب غیر ملکی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ذریعہ کمتر نہیںسمجھا جا سکتا۔ کیٹ نے اشارہ دیا کہ یوپی اور پنجاب سمیت آئندہ پانچ اسمبلی انتخابات میں قانون کے مطابق امیزون پر کارروائی کا مطالبہ کاروباری برادری کے درمیان ایک اہم مسئلہ ہو سکتا ہے۔
مرکزی حکومت سے امیزون کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس نے کہا کہ سی سی آئی کے حکم سے یہ واضح ہے کہ امیزون چوک، جھوٹے بیان اور غلط بیانی، فریب دہی میں ملوث ہونے اور حقائق کو دبانے کا مجرم ہے۔ اس کے پیش نظر کیٹ نے مرکزی حکومت سے امیزون کے موجودی ای کامرس بزنس پر فوراً روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ چونکہ یہ فیما (ایف ای ایم اے)اور ایف ڈی آئی(ایف ڈی آئی )پالیسی کی بھی خلاف ورزی کرتا ہے، اس لئے ای ڈی کو فوراً اس معاملے کی نوٹس امیزون کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔