Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی:نریندر مودی کے بیان کیخلاف شہر اور دیہی علاقوں میں کانگریس کااحتجاج

Updated: February 14, 2022, 12:37 PM IST | Khaled Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

وزیر اعظم پر ریاست کے ۱۲؍کروڑ عوام کی توہین کرنے کا الزام، معافی مانگنے کا مطالبہ،زبردست نعرےبازی کی گئی

 In Bhiwandi, Congress party leaders and volunteers chanted slogans.Picture:INN
بھیونڈی میں کانگریس پارٹی کے لیڈر اور رضاکاروں نے زبردست نعرےبازی کی۔۔ تصویر :آئی این این

وزیر  اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں مہاراشٹر اورکانگریس کا ہاتھ بتانے کے تعلق سے دیئے گئے بیان کی کانگریس نے شدید لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے اتوار کو  احتجاج کیا۔ کانگریس کے صدر ایڈوکیٹ عبدالرشید طاہر مومن  اور تھانے ضلع گرامین کے صدر دیانند چورگھے کی قیادت میں  کانگریسیوں نے بھیونڈی کے رکن پارلیمان اور مرکزی وزیر برائے مملکت کپل پاٹل کے گھر کے سامنے  زبردست  مظاہرہ کیلئے بھیونڈی بائی پاس پر جمع ہوئے تھے۔ سیکڑوں کی تعداد میں کانگریس کے رضاکار کپل پاٹل کے گھر کی جانب کوچ کرنا ہی چاہتے تھے کہ پولیس نے انہیں بھیونڈی کلیان بائی پاس پر روک دیا۔اس کے بعد کانگریسی لیڈران  اورکارکنان پولیس کے ساتھ تکرار کرتے نظر آئے لیکن پولیس نے  ان کی پیش قدمی روک دی۔اس سے برہم ہوکر ممبئی ناسک شاہراہ پرکانگریسی  رضاکاروں نے نعرے بازی شروع کردی۔    پارٹی لیڈران اور کارکنان نے وزیر اعظم  سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے ’معافی مانگو مودی سرکار معافی مانگو‘، ’شرم کروشرم کرومودی سرکار شرم کرو‘،’مودی سرکار ہائے ہائے‘،’مودی سرکار ہوش میں آؤ ہوش میں آؤ ،’نریندر مودی تونے کیا کیا دیش کا ستیا ناس کیا‘،بھاجپا سرکار مردہ باد مردہ باد، ’نریندر مودی مردہ باد مردہ باد‘،جیسے نعرے لگاتے ہوئے وزیر اعظم کے بیانات کی سخت مذمت کی۔ مظاہرین کے ہاتھوں میںپلے کارڈ تھے جن پر حکومت اور وزیر اعظم مخالف نعرے درج تھے۔ عبدالرشید طاہر مومن اور دیانندچورگھے نے   وزیر اعظم کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا لاک ڈاؤن کی پہلی لہر میں مہاراشٹر میں کانگریس نے  مہاجر مزدوروں کومفت ٹرین کا ٹکٹ  دے کر اتر پردیش اور بہار وغیرہ  بھیجنے کا انتظام کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے بیان سے مہاراشٹر کی توہین کی ہے جسے کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیر اعظم نے ریاست کے ۱۲؍ کروڑ عوام پر کووِڈپھیلانے کا الزام عائد کرکے چھترپتی شیواجی مہاراج کے مہاراشٹر کی توہین کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی خود گجرات میں `نمستے ٹرمپ` کے ذریعے کووِڈکے `سپر اسپریڈر` بنے  کیونکہ فروری ۲۰۲۰ء میں احمد آباد کے ایک اسٹیڈیم میں `نمستے ٹرمپ` پروگرام کے تحت ایک جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK