Inquilab Logo Happiest Places to Work

اجے مشرا کے استعفے پرلوک سبھا میں تیسرے دن بھی ہنگامہ

Updated: December 18, 2021, 11:10 AM IST | Agency | New Delhi

اراکین پارلیمنٹ نعرے لگاتے اور ہاتھوںمیں تختیاں لے کر چاہ ایوان میں آگئے،تختیوں پرکسانوںکے قاتل کے استعفے کے مطالبات درج تھے

Opposition members in the Lok Sabha can be seen protesting in the House.Picture:PTI
لوک سبھا میں اپوزیشن اراکین چاہ ایوان میں احتجاج کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: پی ٹی آئی

اپوزیشن اراکین نے جمعہ کو لوک سبھامیںداخلی امور کے وزیرمملکت اجے مشرا  کےاستعفیٰ کامطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کیا، جس کے بعدپریسائیڈنگ آفیسرراجندر اگروال کو ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کرنی پڑی۔ ایک بار التواکے بعد ایوان کی کارروائی دوپہر ۲؍  بجے شروع ہوئی، ترنمول کانگریس، دراوڑ منیترا کژگم، نیشلسٹ کانگریس پارٹی سمیت کئی اپوزیشن پارٹیوں کےاراکین نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان کے بیچ و بیچ آگئے۔شورشرابہ کررہے اراکین نے ہاتھوں میں تختیاںلےرکھی تھیں جس میں’لکھیم پور متاثرین کو انصاف دو‘ اور ’کسانوں کے قاتل کو ہٹاؤ‘ لکھا تھا۔ اپوزیشن کےہنگامےکےدرمیان اگروال نے وزارتوں اورپارلیمانی کمیٹیوں سے متعلق اہم کاغذات ایوان کی میزپر رکھے ۔ہنگامہ کے درمیان، کھیلوں  کے وزیرانوراگ ٹھاکر نے قومی اینٹی ڈوپنگ بل۲۰۲۱ء، ماحولیات جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر بھوپیندریادو نے وائلڈ لائف پروٹیکشن ترمیمی بل ۲۰۲۱ءاور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، لاگت، ورکس اکاؤنٹنٹ، کمپنی سیکریٹری بل ۲۰۲۱ءپیش کئے۔اس کےبعدہنگامہ کےدرمیان راجیہ سبھا کی سروگیسی ریگولیشن بل میں ترمیم کو لوک سبھا میں منظوری دے دی گئی۔پریسائیڈنگ آفیسر نے اپوزیشن اراکین کو بار بار اپنی نشستوںپر واپس جانے کی تاکید کی لیکن شور مچانے والے ارکان پر ان کی درخواستیں کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ ایوان میں تعطل کو دیکھتے ہوئے اگروال نے کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔اس سےقبل صبح جیسے ہی لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوئی کانگریس سمیت کئی حزب اختلاف کی جماعتوںکےاراکین نےلوک سبھا میں وزیر مملکت برائےداخلہ اجئےکمار مشرا کے استعفیٰ کے مطالبے کے سلسلےمیں زبردست ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوپہر۲؍بجے تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔لوک سبھااسپیکر اوم برلانےجیسے ہی وقفہ سوالات شروع کیا، توکئی حزب اختلاف کے اراکین وزیر مملکت برائےداخلہ اجئے مشرا کے استعفیٰ کے مطالبے کے سلسلے میںہنگامہ کرتے ہوئےایوان کے وسط میں آگئے اور ہنگامہ کے درمیان اسپیکر نے وقفہ سوالات چلانے کی کوشش کی۔انہوں نے وقفہ سوالات کے دوران سخت لہجےمیں کہا کہ اگرلوک سبھا کی کسی املاک کو نقصان پہنچا تو اس کے لئے اراکین خود ذمہ دار ہوں گے۔ اسپیکرنےکہا کہ وقفہ سوالات بہت اہم ہوتا ہے اس لیےتمام اراکین اپنی اپنی جگہ پر جائیں اور ایوان کو چلانےمیںتعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ نعرے لگانےاور تختیاں لہرانے کی نئی روایت کی شروعات ہو رہی ہے، یہ درست نہیں ہے۔اس دوران مشرا کے استعفیٰ کے مطالبے پر ہنگامہ بڑھنے لگا اور ایوان کی کارروائی ۲؍بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK