Inquilab Logo Happiest Places to Work

ماسک پہن کر چوری کر نے والا ملزم ، فیس بک پر وائرل پوسٹ کے سبب گرفتار

Updated: December 03, 2020, 11:24 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

پولیس کی لاکھ کوششوں کے باوجود چور کو پکڑنا مشکل ہو گیا تھا لیکن فیس بک پر وائرل ہونے والی پوسٹ نے اس کے اچھے دن ختم کردئیے

Thief
ماسک پہن کر چوریاں کرنے والا روشن جادھو

  ایک شاطر چور جو پولیس کی لاکھ کوششوں کے باوجود  اور اپنے  ماسک پہننے کی وجہ سے پکڑا نہیں جارہا تھا ، فیس بک پر وائرل ہونے والی پوسٹ نے اسے پولیس کے شکنجے میں پہنچادیا۔ ایک ڈانس اکیڈمی کے دفتر میں چوری کر تے ہوئے  اس چور کی سی سی ٹی وی فوٹیج فیس بک پر وائرل ہو نے کے بعد پولیس نے چور  نہ صرف اس کی شناخت کرلی بلکہ اسے گرفتار کرنے میں بھی کامیابی حاصل کرلی۔
  پولیس کے مطابق ملزم وانگنی  سے روزانہ علی الصباح ڈومبیولی پہنچتا اور چوری کی واردات کو انجام دینے کے بعد لوٹ جاتا تھا۔ لاک ڈاؤن میں کلیان اور ڈومبیولی میں واقع مختلف کمپنیوں اور اداروں کے مقفل دفاتر میں چوری کی  وارداتوں میں اچانک اضافہ ہو نے سے پولیس کی نیند اڑ ی ہو ئی تھی۔ زیادہ تردفاتر سے لیپ ٹاپ اور دیگر الیکٹر انک سامان چور ی ہو ئے تھے۔
  در یں اثناء ڈومبیولی میں واقع ایک معروف ڈانس  اکیڈمی    سے ایک قیمتی پر وجیکٹر اور لیپ ٹاپ چوری ہو گیا۔پولیس کے پاس چور ی کا سی سی ٹی وی فوٹیج موجود تھا مگر چور کے چہرے پر ماسک ہو نے کے سبب اُسے پہچاننا مشکل ہورہا تھا۔ اس در میان ڈانس  اکیڈمی  کے ٹیچر یو گیش پاٹکر نے چوری کی واردات کا فوٹیج فیس بک پر پوسٹ کردیا اور چور کی شناخت بتا نے والے کو ۱۰؍ ہزار روپے انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔ فیس بک پر فوٹیج دیکھ کر ایک شخص نے یوگیش پاٹکر سے رابطہ قائم کیا اور بتایا کہ سی سی ٹی وی میں نظر آنے والے نوجوان کو وہ بہت اچھی طر ح سے جانتا ہے۔ کلیان کر ائم بر انچ کے افسر نتن مکدم نے فوراً جال بچھا کر روشن جادھو نامی ملزم کو گرفتار کیا اور اُس کے قبضہ سے ۱۰؍ لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی الیکٹرانک سامان بھی بر آمد کیا۔ پولیس کے مطابق روشن جادھو ۲۰۱۹ء میں جیل سے  باہر آیا تھا  اور وانگنی میں رہائش پذیر تھا۔   پولیس کے مطابق وہ ہر صبح پہلی یا دوسری ٹرین سے کلیان آتا اور ۸؍ بجے تک واردات انجام دے کر واپس چلاجاتا تھا ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK