EPAPER
Updated: January 17, 2022, 1:02 PM IST | Agency | Lucknow
؍ ۱۵۰؍ امیدواروں کے ناموں کا اعلان ، آپ کی پہلی فہرست میں سب سے زیادہ برہمن امیدوار
عام آدمی پارٹی( آپ) نے اترپردیش اسمبلی انتخابات کیلئے ۱۵۰؍ امیدواروں کے نامو ں پر مشتمل اپنی پہلی فہرست جاری کی ہے جس میں سب سے زیادہ برہمن امیدوار شامل ہیں۔ اتوار کوپارٹی کے ریاستی انچارج اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے لکھنؤ میں واقع پارٹی کے ریاستی دفتر میں امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج جاری کی گئی فہرست میں۲۵؍امیدوار اوبی سی،۳۱؍ایس سی، ۳۶؍ برہمن،۱۴؍اقلیت،۶؍کایستھ اور ۷؍ تاجروں کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ ان کے انتخاب میں ان کی صاف ستھری شبیہ اور مقبولیت کو دھیان میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی ریاست کی سبھی ۴۰۳؍سیٹوں پر بدعنوانی، مہنگائی، غریبی اور روزگار کے مسئلے پر انتخاب لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی مفت بجلی، پانی، بہتر تعلیم اور بہتر طبی سہولت کے وعدے پر قائم ہے۔ اب تک ریاست کے عوام بی جے پی، ایس پی،کانگریس اور بی ایس پی کے جھوٹے وعدوں پرٹھگے گئے ہیں لیکن آپ کے قول و فعل میں کوئی فرق نہیں ہے۔ اسے دہلی کے لوگ بہتر سمجھتے ہیں۔