Inquilab Logo Happiest Places to Work

گیان واپی مسجد میں کھدائی پر روک لگنی چاہئے

Updated: April 10, 2021, 7:05 AM IST | New Delhi

پرشانت بھوشن نے اسے ’’پلیسیز آف ورشپ ایکٹ‘‘ کے خلاف بتایا

Prashant Bhushan Photo Jagran
پرشانت بھوشن تصور جاگرن

آزادی سے پہلے کی تمام عبادت گاہوں  کی مذہبی حیثیت کے تحفظ سے متعلق ۱۹۹۱ء  کےپلیسیز آف ورشپ ایکٹ  کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے گیان واپی  مسجد میں کھدائی  کے ضلع کورٹ  کے فیصلے پر اٹھنے والے آوازوں اور تشویش کے بیچ سپریم کورٹ کے  وکیل  پرشانت بھوشن  نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر نچلی عدالت کے اس فیصلے پر روک لگائے۔ 
 یاد رہے کہ جمعرات کو اپنے حیرت انگیز فیصلے میں بنارس کے ضلع کورٹ نے گیان واپسی مسجد اور کاشی وشوناتھ مندر تنازع میں محکمہ آثار قدیمہ کو کھدائی کی اجازت دیدی ہے۔اس معاملے میں عرضی گزار کے وکیل نے وی  ایس رستوگی نے کورٹ میں داخل کردی اپنی پٹیشن میں مسجد کی زمین مندر کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ضلع کورٹ  کے فیصلے پر پرشانت بھوشن نے ٹویٹ کیا ہے کہ’’یہ حکم پوری طرح سے پلیسیز آف ورشپ ایکٹ ۱۹۹۱ء  کے خلاف اور فتنہ پردازی پر مبنی ہے۔اس پر ہائی کورٹ کو فوراً روک لگانی چاہئے۔‘‘ 
 آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین  کے صدر اسد الدین اویسی نے بھی ضلع کورٹ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے کئی نہوں نے کہا کہ ’’ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور مسجد کمیٹی کواس حکم پر عمل درآمد سے پہلے فوری طور پر اپیل کرنی چاہئے اورا س کی اصلاح کروانی چاہئے۔ ‘‘ بابری مسجد کے معاملے میں محکمہ آثار قدیمہ کے رول کو ملحوظ رکھتے ہوئے اویسی نے کہا ہے کہ ’’محکمہ آثار قدیمہ سے اس معاملے میں صرف دھوکہ بازی کی امید کی جاسکتی ہے اور بابری مسجد کی طرح تاریخ ایک بار پھر دہرائی جائےگی۔اس لئے ضروری ہے کہ اس معاملے میں تاخیر نہ کرتے ہوئے فوری طور پر کارروائی کی تیاری کی جائے ۔ ‘‘
 معروف صحافی اور دی وائر کےایڈیٹر سدھارتھ  ورداراجن  نےبھی  بنارس ضلع کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتےہوئے متنبہ کیا ہے کہ ’’ہندوستانی جمہوریت کیلئے  اور خاص طور سے اس کی اقلیتوں کیلئے مزید سیاہ دن آنے والے ہیں۔  کورٹ کا یہ فیصلہ اسی کا غماز ہے اور اب ہمیں اس کیلئے تیار رہنا چاہئےٹویٹس  کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK