EPAPER
Updated: January 19, 2022, 2:04 PM IST | Agency | Mumbai
ٹیکنالوجی آلات بنانے والی کمپنی اوپو نےاپنی رینو سیریز ۶؍ کا نیا اسمارٹ فون ’اوپو رینو ۶؍ لائٹ‘ متعارف کرایا ہے ۔
ٹیکنالوجی آلات بنانے والی کمپنی اوپو نےاپنی رینو سیریز ۶؍ کا نیا اسمارٹ فون ’اوپو رینو ۶؍ لائٹ‘ متعارف کرایا ہے ۔ کمپنی کا یہ اقدام اس لئے بھی حیرت انگیز ہے کہ اس نے کچھ ماہ قبل ہی اپنی رینو۷؍ سیریز کو متعارف کرادیا تھا لیکن اب بھی وہ اپنی پرانی سیریز کے فون بازار میں پیش کررہی ہے ۔ کمپنی نے یہ نیا اسمارٹ فون فی الوقت میکسیکو میں لانچ کیا ہے۔ یہ فون دیکھنے اور فیچرز کے لحاظ سے اوپو ایف۱۹؍ جیسا ہی نظر آرہاہے۔ اوپو رینو۶؍لائٹ میں۶ء۴۳؍ انچ کا امولیڈ ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔ اس فون میں اسنیپ ڈریگن۶۶۲؍ پروسیسر موجود ہے جبکہ ڈسپلے پر۱۶؍ میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا ہوا ہے۔ رینو۶؍ لائٹ میں۵؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری۳۳؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ سے لیس ہے۔ فون میں اینڈرائیڈ۱۱؍ آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج اوپو نے اپنے کلر او ایس۱۱ء۱؍سے کیا ہے۔ فون کے پچھلے حصے پر۳؍کیمرے دئیے گئےہیں جن میں مین کیمرا ۴۸؍میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ۲؍میگا پکسل ڈیپتھ ہیلپر اور۲؍میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔ میکسیکو میں اس فون کی قیمت۴۳۳؍ڈالر ہے۔ ہندوستان میں اس کی قیمت لگ بھگ ۳۲؍ہزار ۲۸۳؍روپے ہوسکتی ہے۔ تاہم کمپنی کی جانب سے دیگر ممالک میں اس کی دستیابی کے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔