EPAPER
Updated: January 01, 2022, 12:17 PM IST
| Agency
برطانوی آٹو موبائل کمپنی ’ون موٹو‘ نے اپنا ایک نیا الیکٹرک اسکوٹر ’الیکٹا‘ ہندوستانی بازار میں پیش کردیا ہے۔ برطانوی آٹو موبائل کمپنی ’ون موٹو‘ نے اپنا ایک نیا الیکٹرک اسکوٹر ’الیکٹا‘ ہندوستانی بازار میں پیش کردیا ہے۔ یہ الیکٹرک اسکوٹر صفر سے ۵۰؍ کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار محض ۳ء۳؍سیکنڈ میں پکڑسکتا ہے۔ اس الیکٹرک اسکوٹر کا ڈیزائن کلاسک ہے۔ یہ بالکل ۹۰؍ کی دہائی کے چیتک اسکوٹر کی یاددلاتا ہے ۔ الیکٹا کی قیمت ۲؍ لاکھ (ایکس شوروم ) ہے ۔ یہ میٹ بلیک، شائنی بلیک، بلیو ، ریڈ اور گرے رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ اس الیکٹرک اسکوٹر میں ۷۲؍ وولٹ اور ۴۵؍ اے ڈٹیچ ایبل لیتھیم آئن بیٹری پیک دی گئی ہے۔ یہ بیٹری ۴؍ گھنٹے میں مکمل چارج ہوجاتی ہے۔ اس الیکٹرک اسکوٹر کی ڈرائیونگ رینج ۱۵۰؍ کلومیٹر ہے ۔ الیکٹرک اسکوٹر کے دونوں پہیوں پر ہائیڈرولک ڈسک بریک دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ موٹر، کنٹرول او ربیٹری پر ۳؍ سال کی گیارنٹی بھی ہے ۔