Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیرالا کی مسلم طالبہ کی ایم اے سنسکرت میں امتیازی کامیابی

Updated: October 25, 2021, 11:23 AM IST | Agency

تھراوننت پورم: ماپیلا پٹوگلوکاری(روایتی ملبار مسلم گیت ) میں ریاستی ایوارڈ جیتنے والی ہونہار گلوکارہ ایفونا نجم نےاب تعلیمی میدان میں نام روشن کیا ہے ۔

Old photo of the main building of Kerala University. .Picture:INN
کیرالا یونیورسٹی کی مرکزی عمارت کی پرانی تصویر ۔ تصویر: آئی این این

 تھراوننت پورم: ماپیلا پٹوگلوکاری(روایتی ملبار مسلم گیت ) میں ریاستی  ایوارڈ جیتنے والی ہونہار گلوکارہ ایفونا نجم نےاب تعلیمی میدان میں نام روشن کیا ہے ۔ تھرواننت پورم ضلع کے  پیرینگامالا گاؤں میں رہنے والی ۲۲؍ سالہ ایفونا نے کیرالا یونیورسٹی سے ایم اے سنسکرت کورس(جنرل) کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایفونا نجم نے۲۰۱۸ء میں گریجویشن  امتحان میں سنسکرت زبان میں ٹاپ کیا تھا۔  تفصیلات کے مطابق ایفونا نجم کے والد نجم الدین این پیشہ سے مزدور ہیں جبکہ  اس کی والدہ  نبیستھ بی بی خاتون خانہ ہیں۔  تربیت یافتہ کلاسیکل گلوکارہ ایفونا کو سنسکرت میں ہمیشہ سے دلچسپی رہی۔  اس نے بچوں کے لئے بنی سنسکرت  فلم ’مدھو رسمتم‘ میں گلوکاری بھی کی ہے۔  ٹاپر ایفونا نے کہا کہ ’’ مجھے سنسکرت زبان میں ہائی اسکول سے ہی  دلچسپی رہی ہے، اس زبان میں میری تحریری صلاحیت اچھی ہے۔ ظاہر ہے کہ گھر کی زبان سنسکرت نہیں ہے ، لہٰذا اس زبان میں بولنے میں مجھے تھوڑی پریشانی ہوتی ہے۔ لیکن کلاس میں ہم اکثر سنسکرت میں بات چیت کرتے ہیں۔ ‘‘ ایفونا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’’میں سنسکرت زبان کی ٹیچر بننا چاہتی ہوں۔‘‘
 ایفونا نے یہ بھی بتایا کہ ’’ایم اے لیول کی سنسکرت کافی مشکل ہے ۔ میں نے اس کی تیاری کے لئے یہ حکمت عملی بنائی کہ پہلے میں نے آسان حصے کی تیاری کی اور اس کے بعد نصاب کے مشکل حصہ کی پڑھائی ۔ اس کے بعد میں نے اعادہ کیا۔ ‘‘ ایفونا نجم کی امتیازی کامیابی پر اس کے تمام اساتذہ نے اسے مبارکباد پیش کی ۔ کیرالا یونیورسٹی کالج  کے سنسکرت شعبہ کے صدر پروفیسر کے وسنت نے کہا کہ ’’ایفونا نجم کو میں تب سے جانتا ہوں جب اس نے بی اے سنسکرت میں داخلہ لیا۔ یہ طالبہ بڑی ہونہار اور محنتی ہے ۔ وہ ایک اچھی گلوکارہ بھی ہے اور اس نے ماپیلا پٹو میں ریاستی سطح کا مقابلہ بھی جیتا ہے ۔ ایک اچھی بات یہ ہے کہ ایفونا کی  بنیادی سنسکرت اچھی ہے ، اسی وجہ سے اسے بی اے اور ایم اے میں اس مضمون میں اچھے نمبرات ملے ہیں۔ ‘‘
 ایفونا نجم کے والدین کو یقین ہے کہ ان کی ہونہار بچی ان کا نام روشن کرے گی ، انہوں نے ہمیشہ اس کی حوصلہ افزائی کی ۔ ایفونا کے والد نجم الدین نے کہا کہ ’’ایفونا نے پڑھائی پر ہمیشہ توجہ دی ہے ، جب اس نے مجھ سے کہاکہ وہ سنسکرت میں بی اے اور ایم اے کرنا چاہتی ہے تو مجھے بڑی خوشی ہوئی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK