Inquilab Logo Happiest Places to Work

؍۲۰۲۲؍آؤڈی کیو ۷:لگژری فیچرس سے لیس شاندار کار

Updated: February 12, 2022, 1:35 PM IST | Nandkamar Nair | Mumbai

ہندوستانی بازار میں آؤڈی کی یہ نئی کار مرسڈیز جی ایل ای اور بی ایم ڈبلیو ایکس ۵؍ کو ٹکر دے گی

2022 Audi Q7.Picture:INN
؍آؤڈی کیو ۷:۲۰۲۲؍آؤڈی کیو ۷:۔ تصویر :آئی این این

 پچھلے دو سال کو چھوڑدیاجائے تو ہندوستانی لگژری کار بازار ، لگاتار تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ۲۰۲۶ء تک یہ بازار ۲؍بلین ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے۔ ایسے میں ہر کمپنی اپنے گاہکوں کو لبھانے کے لئے لگاتار ایک سے بڑھ کر ایک نئی گاڑیاں اتاررہی ہیں۔ لگژری کار کمپنی آؤڈی کیلئے پچھلا سال ملاجلا رہا۔ کووڈ کے باعث بازار میں مسائل برقرار رہنے کے باوجود  آؤڈی  ہندوستان میں ۳؍ہزار ۲۹۳؍ یونٹس فروخت کرنے میں کامیاب رہی۔ لگژری کار کمپنی نے حال ہی میں  ۲۰۲۲؍ آؤڈی کیو ۷؍ کی بکنگ شروع کردی ہے۔ یہ کار فروری میں لانچ ہوگی،  اس کا ہم نے ٹیسٹ ڈرائیو کیا ہے۔
آؤڈی کیو ۷؍ میں کیا بدلے گا؟
؍۲۰۲۲؍آؤڈی کیو ۷؍ ایک فیس لفٹ کار ہے، یعنی کی گاڑی کے اندر، باہر یا تکنیکی روپ سے زیادہ تبدیلیاں دکھائی دیں گی۔ لیکن ہندوستانی مارکیٹ کے لئے اس فیس لفٹ کی اپنی ایک الگ اہمیت ہے۔ کیونکہ اسے کیو ۷؍ کی واپسی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ عالمی بازار میں اس گاڑی کو ایک سال پہلے ہی اتاراجاچکا ہے لیکن کورونا وباء کے باعث ہندوستان میں اس کی لانچ میں تاخیر ہورہی ہے۔ یہ ۷؍سیٹوں والی یہ نئی لگژری کار، ایس یو وی ہے اور اسے صرف پیٹرول انجن کے ساتھ لانچ کیا جارہا ہے۔  آؤڈی کیو ۷؍ کے چہرے کو نیا پن دیا گیا ہے یعنی کہ اس میں نئی گِرِل ، میٹرکس ایل ای ڈی ہیڈلیمپس اور ڈی آر ایلز دیکھنے کو ملیں گے۔ سائیڈ پروفائل کی بات کریں تو اس میں بھی نیا پن ہے۔ اس کار میں ۴۸ء۲۶؍ سینٹی میٹر کے الائے وہیل اور پچھلے حصے میں کچھ نیا پن نظر آتا ہے۔ گاڑی کے بیرونی حصے میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی گئی ہیں ، لیکن اندر یہ کمی پوری ہوتی ہوئی نظر آتی ہے۔ گاڑی کے اندرونی حصے میں جہاں بہت کچھ نیا دیکھنے کو مل رہا ہے وہیں نئے اسکرین بھی دئیے گئے ہیں اور ڈیش بورڈ پر کروم اور ایلومینیم کا کافی استعمال کیا گیا ہے ۔ جو آؤڈی کیو ۷؍ کو پریمیم کار بناتے ہیں۔ اندر۴؍زون ایئر کنڈیشنر، ایئر اونیزر، ۳۰؍ کلرس میں ایمبلنٹ لائٹنگ سسٹم بھی دیا گیا ہے۔
ڈرائیونگ کا تجربہ
 اس نئی گاڑی کو چلانے کا تجربہ شاندار رہا۔ اس میں اپ ڈیٹیڈ آؤڈی ٹی ایف ایس آئی پیٹرول انجن پرانے ٹی ڈی آئی انجن کی طرح کوئی ابتدائی ٹورک رش یا جو ڈراپنگ مائیلیج نہیں دکھائی دے گا لیکن آپ جب بھی ڈرائیو کے لئے جائیں گے تو یہ ہر بار زیادہ شاندار سفر کا تجربہ دے گا۔ انجن کا ریفائمنٹ بہتر ہے ۔  اس کا انجن ۳۴۰؍ ایچ پی کی پاور اور ۵۰۰؍ نیوٹن میٹر کا ٹورک جنریٹ کرتا ہے۔ وہیں اس کے ساتھ ایک نیا ۳ء۰؍ لیٹر وی ۶؍ ٹی ایف ایس آئی پیٹرول انجن ملنے والا ہے۔ آؤڈی ڈرائیوسلیکٹ، کواٹرو آل وہیل ڈرائیو اور اڈاپٹیو ایئر سسپنشن بھی لسٹ میں ہے۔ اس کا انجن ۷؍ اسپیڈ ڈوئل کلچ گیئر باکس سے لیس ہے۔آؤڈی کیو ۷؍ کو تھری رو پریمیم ایس یو وی سیگمنٹ میں رائیڈ کے لحاظ سے اب تک کا سب سے بہترین تجربہ دیتا ہے۔ کار کو کسی موڑ پر موڑتے ہوئے ڈرائیور پیڈل شفٹرس کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کا انجن ۷؍ اسپیڈ ڈی ایس جی ٹرانسمیشن گیئر باکس آپ کو ڈرائیو کرتے وقت زیادہ لطف دیتا ہے۔
 کیو ۷؍ آؤڈی کواٹرو کے جب سبھی پہیے چلتے ہیں تب دونوں ایکسل کے ٹینڈم کو انجن آؤٹ پاور بھیجتا ہے۔ نتیجتاً پہیوں کی گرفت مضبوط ہوتی ہے اور آرام دہ سفر میں اسٹیئرنگ وہیل کا فیڈبیک شاندار ہوتا ہے۔  اس کا اڈاپٹیو سسپنشن کافی اچھا ہے۔  جب آپ ایک سیدھے سادے راستے سے پہاڑی راستے پر اپنی گاڑی لے جائیں تو اس کا سسپنشن سڑک کی صورتحال کے مطابق اپنے آپ کو فوراً ڈھال لیتا ہے۔ اس کی رائیڈ کوالیٹی اچھی ہے اور ڈیمپرس بہت آسانی سے گڑھوں اور اوبر کھابڑ حصوں یا بریکرس پر بالکل قابو میںگاڑی چلانے میں معاون ہوتے ہیں۔  کیو ۷؍ آؤڈی میں این وی ایچ لیول اچھا ہے جو کہ مسافروں کو لمبی دوری میں آرام دہ سفر کا تجربہ دیتا ہے۔ معلوم ہوکہ آؤڈی کی پرانی گاڑی ڈیزل انجن کے ساتھ آتی تھی ، جس کی فروخت بھی خوب ہوتی تھی۔ وہیں پیٹرول انجن کے آنے کے بعد اس کی فروخت میں اتنا اچھال نہیں دیکھا گیا ہے، جتنا ڈیزل میں تھا۔ حالانکہ کمپنی ۲۰۲۲ء سے کافی پرامید ہے۔
قیمت
 آؤڈی کیو ۷-۲۰۲۲ء کی ابتدائی قیمت ۸۰؍ لاکھ روپے کے قریب ہوسکتی ہے ۔ یہ کار ۳؍ فروری۲۰۲۲ء کو لانچ کی جاسکتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK