Inquilab Logo Happiest Places to Work

حیدر آباد کی ایک جھوپڑپٹی کے ۲؍نوجوانوں نے جوکھم بھرے کھیل میں اپنا لوہا منوایا

Updated: February 03, 2022, 1:02 PM IST | The Times of India | Mumbai

 حیدر آباد کی ایک جھوپڑ پٹی کے رہنے والے دو نوجوانوں نے اپنے شوق ،جنون اور ہنر کے دم پر انڈین نیوی میں شمولیت حاصل کی ہے۔  

Gautam (right) and Durga Prasad. Picture:INN
گوتم (دائیں )اور درگاپرساد ۔ تصویر: آئی این این

 حیدر آباد کی ایک جھوپڑ پٹی کے رہنے والے دو نوجوانوں نے اپنے شوق ،جنون اور ہنر کے دم پر انڈین نیوی میں شمولیت حاصل کی ہے۔  ایرادرگا پرساد (۲۰) اور گوتم کنکٹلا نامی ان دونوں نوجوانوں کا تعلق غریب گھرانے سے ہے۔ یہ دونوں نوجوان شہر کے رسول پورہ نامی جھوپڑپٹی کے رہنے والے ہیں۔ پرسا د کے والد لنگم زیراکس کی دکان پر ملازم ہیں جبکہ والدہ ایک شوروم میں صاف صفائی کا کام کرتی ہیں۔ گوتم کی والدہ وجئے لکشمی جو بیوہ ہیں نے بھی  بڑے مشکل حالات کا سامنا کیا ہے ۔ شوہر کے گزرجانے کے بعد انہوں نے چھوٹے موٹے کام کرتے ہوئے اپنے اور اپنے بچوں کا پیٹ پالا۔    پرساد اور گوتم کے لئے انڈین نیوی میں شمولیت کی راہ دشواریوں سے بھرپور تھی۔ ان دونوں ہی نوجوانوں کے خواب کو پورا کرنے میں ’یاچ کلب آف حیدرآباد‘ نے اہم کردار اداکیا ہے۔  دراصل پرساد اور گوتم کو بچپن سے ہی سیلنگ(جہاز رانی کا کھیل) کا شوق رہا۔  پرساد تو مہاراشٹر کی پاؤنا جھیل میں  جہاز رانی کے ایک مقابلے کے دوران ڈوبتے ڈوبتے بچاتھا۔ قابل ذکر ہے کہ پرساد  ۲۰۱۷ء میں انٹرنیشنل ریگاٹا میں پہلا مقام حاصل کرتے ہوئے برونز میڈل کا حقدار بنا۔ پرساد نے ۲۰۱۶ء  میں جونیئر فِلیٹ کے طور قسمت آزمائی کی اور کامیاب رہا اور بالآخر تربیت مکمل ہونے کے بعد اب وہ باقاعدہ سینئر فلیٹ کے طور پر منتخب ہوگیا ہے ۔ گوتم نے ۲۰۱۶ء میں حسین ساگر جھیل پر منعقدہ قومی سطح کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے ۔ گوتم کی والدہ وجئے لکشمی کو خستہ معاشی حالات کے سبب امید نہیں تھی کہ ان کا بیٹا ’واٹر اسپورٹس‘ میں اپنا مقام بناپائے گا ۔ وہ جب ۱۰؍ سال کا تھا تب وہ یاچ کلب سے منسلک ہوا تھا۔  پرساد اور گوتم نے اودیشہ میں اپنی ٹریننگ مکمل کی اور اب ممبئی میں ان دونوں کی تقرری عمل میں آئی ہے۔ (بشکریہ : ٹائمز آف انڈیا)

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK