Inquilab Logo Happiest Places to Work

ء۲۰۲۲ء میں لانچ کوتیار ۴؍ الیکٹرک اسکوٹر

Updated: December 25, 2021, 3:26 PM IST | Anil Yadav

الیکٹرک دوپہیہ گاڑیوں کی مقبولیت بڑھنے سے الیکٹرک وہیکل کمپنیوں کے درمیان مقابلہ آرائی بڑھ گئی ہے

Kumaki Venus electric scooter.Picture:INN
کُوماکی وینس الیکٹرک اسکوٹر۔ تصویر: آئی این این

ہندوستانی صارفین میں الیکٹرک دوپہیہ گاڑیوں کے تئیں دلچسپی بڑھی ہے۔ اس مقبولیت اور پسندیدگی کااثرہے کہ کمپنیوں کے درمیان مقابلہ آرائی تیز ہوگئی ہے۔ ہر کمپنی ایک سے بڑھ کر ایک اسکوٹر یا بائیک پیش کرنے کیلئے کوشاں  ہے۔  رواں سال بھی کئی الیکٹرک اسکوٹر بازار کی زینت بنے ہیں۔ یہ سلسلہ دراز ہورہا ہے اور  اگلے سال کئی کمپنیوں کےشاندار و پرکشش اسکوٹر لانچ ہوںگے، جن میں سے ۴؍ اہم الیکٹرک اسکوٹرز  کے متعلق معلومات فراہم کی جارہی ہے ۔ 
وِڈا الیکٹرک اسکوٹر
 ۲۰۲۲ء میں ہیرو موٹو کارپ کی الیکٹرک اسکوٹر وِڈا (Vida)لانچ ہونے کو تیار ہے۔ اس الیکٹرک اسکوٹر کی پہلی جھلک اگست ۲۰۲۱ء  میں جاری کی گئی تھی۔  ہیرو کے اس نئے الیکٹرک اسکوٹر کی اہم خصوصیات کے متعلق حال ہی میں ایک رپورٹ آئی ہے۔  قیاس آرائی ہے کہ یہ الیکٹرک اسکوٹر مارچ یا پھر اپریل میں  لانچ کیا جاسکتا ہے۔
سوزوکی برگمین الیکٹرک
 سوزوکی برگ مین اسٹریٹ الیکٹرک کو سوزوکی موٹر سائیکل پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ذریعہ ڈیولپ کیا جارہا ہے۔ حال ہی میں اس کا اسپائی شاٹ دیکھنے کو ملا تھا۔ یہ نیا الیکٹرک اسکوٹر تقریباً تیار  ہے۔ حالانکہ اس اسکوٹر کی بیٹری، رینج، پرفارمنس سے متعلقہ دیگر معلومات ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔ اندازہ ہے کہ یہ ملک کی سب سے سے سستی الیکٹرک اسکوٹر کی فہرست میں شامل ہوسکتی ہے۔ اسے ۲۰۲۲ء کے شروعاتی دنوں میں پیش کیا جاسکتاہے۔
اوکیناوا اوکی ۹۰؍الیکٹرک اسکوٹر
 اوکیناوا اوکی ۹۰؍سال کی شروعات میں لانچ ہوسکتا ہے۔ اوکی ۱۰۰؍ کی طرح یہ بھی ۹۰؍ کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پر ۱۷۵؍ سے ۲۰۰؍ کلومیٹر کی رینج دے سکتا ہے۔ا س الیکٹرک اسکوٹرکا لوگ بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔
کُوماکی وینس الیکٹرک اسکوٹر
 دہلی کی الیکٹرک دوپہیہ گاڑیاں بنانے والی کمپنی کوماکی الیکٹرک، اپنا نیا الیکٹرک اسکوٹر لانچ کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ اس دیدہ زیب نئے الیکٹرک اسکوٹر کا نام کوماکی وینس دیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وینس ایک ہائی اسپیڈ الیکٹرک اسکوٹر ہوگا اورکمپنی اسے دس الگ الگ رنگوں میں دستیاب کرائےگی۔  یہ الیکٹرک اسکوٹر کفایتی قیمت پر لانچ کیا جائے گا۔ اسے۲۰۲۲ء کے ہی شروعاتی دنوں میں متعارف کرایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK