EPAPER
Updated: June 15, 2021, 1:32 PM IST | Agency | Mumbai
ڈانس ریئلٹی شو میں اداکارہ نے گلوکارہ کی تعریفوں کے پل باندھے، کہا:دونوں ساتھ ہوں تو ریکارڈ بنتے ہیں
نیہا ککڑ کا شمار ہندوستان کے ٹاپ گلوکاروں میں ہوتا ہے۔وہ آج جس مقام پر ہیں وہاں وہ اپنی محنت اور صلاحیت کی وجہ سے پہنچی ہیں۔۴؍سال کی عمر سے گانا گا رہی نیہا ککڑ آج لاکھوں لوگوں کیلئے قابل تقلید ہیں ۔ بھلے ہی کچھ لوگ اب بھی نیہا ککڑ کو ان کی گلوکاری کیلئے ٹرول کرتے ہیں لیکن نورا فتحی ان کے بغیر خود کو کچھ بھی نہیں مانتیں۔نورا فتحی نے ایک بار نیہا ککڑ کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی اور نیہا کی جوڑی بہت خوش قسمت ہے۔ دونوں جب بھی ساتھ آتے ہیں تو ریکارڈ بناتے ہیں۔نورا فتحی نے اس وقت کہا تھا ’’نیہا ککڑ کے بغیر نورا فتحی کچھ بھی نہیں ہے۔‘‘یہ بات تب کی ہے جب نیہا ککڑ’انڈیاز بیسٹ ڈانسر‘ میں بطور مہمان پہنچی تھیں اور اس شو کو گیتا کپور اور ٹیرینس لوئیس کے علاوہ نورا فتحی جج کررہی تھیں۔ایپی سوڈ میں نورا فتحی نے نیہا ککڑ کی خوب تعریف کی تھی اور یہ بھی کہا تھا کہ ملک کو ان جیسی گلوکارہ پر فخر ہے۔واضح رہے کہ نیہا ککڑ نے نورا فتحی کیلئے کئی گانے گائے ہیں جو بلاک بسٹر رہے ہیں۔ان میں ’ہائے گرمی‘، ’پیار دو، پیار لو‘،’او ساقی ساقی‘ اور دلبر‘ جیسے گانے شامل ہیں۔ فی الحال نیہا ککڑ’انڈین آئڈل۱۲؍‘کو جج کر رہی ہیں۔ وہ گزشتہ کچھ ایپی سوڈ سے شو کا حصہ نہیں تھی لیکن اب وہ جلد ہی شو میں لوٹ سکتی ہیں۔