EPAPER
Updated: January 21, 2022, 12:37 PM IST | Agency | Mumbai
گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا کی شادی کو۳۶؍ برس سے زیادہ ہوچکے ہیں اور بالی ووڈ کی فلم انڈسٹری میں ان دونوں کی شادی شدہ زندگی خاصی مستحکم اور خوشگوار ہے۔
گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا کی شادی کو۳۶؍ برس سے زیادہ ہوچکے ہیں اور بالی ووڈ کی فلم انڈسٹری میں ان دونوں کی شادی شدہ زندگی خاصی مستحکم اور خوشگوار ہے۔گووندا نے جب فلمی کریئر شروع کیا تو ابتدا ہی میں وہ سنیتا کی محبت میں گرفتار ہوگئے تھے اور پھر والدین کی مرضی سے گووندا نے سنیتا سے شادی کی۔ تاہم گووندا نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اس خدشے کے باعث اپنی شادی شدہ زندگی کو تقریباً ایک برس تک چھپائے رکھا کہ کہیں ان کے پرستار ان سے دور نہ ہوجائیں، بات اس وقت سامنے آئی جب ان کی بیٹی ٹینا کی ولادت ہوئی۔اس حوالے سے گووندا کا کہنا ہے کہ میرا کریئر میری گڑیا کی طرح ہے، ڈر لگتا ہے کہ کوئی اسے چھین نہ لے۔ماضی کی معروف اداکارہ سیمی گریوال کے پروگرام میں گفتگو کے دوران گووندا اور ان کی اہلیہ نے اپنی داستان محبت شیئر کرنے کے ساتھ یہ بھی بتایا کہ کس طرح ان کی شادی ہوئی تھی۔