Inquilab Logo Happiest Places to Work

وویک اوبیرائے،اربازخان کے ساتھ کام کریں گے

Updated: November 29, 2020, 10:06 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے اداکار وویک اوبیرائے، ارباز خان کے ساتھ ہارر فلم میں ساتھ کام کریں گے۔سلمان خان اور وویک اوبیرائے کے درمیان شدیدتنازع رہا ہے۔ دونوں کئی برسوں سے ایک دوسرے سے بات چیت نہیں کرتے ہیں۔ بتایاجارہا ہے کہ وویک اور ارباز ایک ساتھ کام کرنے جارہے ہیں

Vivek Obreoi - Pic : MidDay
وویک اوبرائے ۔ تصویر : مڈ ڈے

بالی ووڈ کے اداکار وویک اوبیرائے، ارباز خان کے ساتھ ہارر فلم میں ساتھ کام کریں گے۔سلمان خان اور وویک اوبیرائے کے درمیان شدیدتنازع رہا ہے۔ دونوں کئی برسوں سے ایک دوسرے سے بات چیت نہیں کرتے ہیں۔ بتایاجارہا ہے کہ وویک اور ارباز ایک ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔ وویک اوبرائے اور ارباز خان فلم’روزی-دی سیفرن چیپٹر‘میں ایک ساتھ کام کرنے والے ہیں۔ اس فلم کووویک اوبیرائے ہی بنارہے ہیں اور اس میں وہ لیڈ کردار بھی اداکریں گے۔ یہ ایک ریئل لائف کہانی پر مبنی فلم ہوگی، جس میں شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری اہم کردار میں نظرآئیں گی۔فلم کی پروڈیوسر پریرنا ارورا نے بتایا’’ مجھے خوشی ہے کہ ہماری فلم میں ارباز خان کی انٹری  ہوئی ہے، وہ کمال کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ہیں۔ ہم اس فلم کو شروع کرنے کے لیے کافی پرجوش ہیں اور ارباز خان کے آنے کے بعد اس جوش میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ فلم کی کہانی ۱۸؍سال کی لڑکی روزی کی ہے جو اچانک غائب ہوجاتی ہے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK