EPAPER
Updated: February 01, 2022, 12:14 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف کےجم کرنے کے ویڈیوزاکثرسوشل میڈیا پر وائرل ہوتے رہتےہیں۔
بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف کےجم کرنے کے ویڈیوزاکثرسوشل میڈیا پر وائرل ہوتے رہتےہیں۔ وہ کبھی بھی اپنے جسم کی نمائش کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے۔ مداح بھی ان کی فٹنس کےقائل ہیں۔ حال ہی میں، اداکار نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک اور ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس میں انہوں نے براہ راست ۲۲۰؍کلو گرام کی ڈیڈ لفٹ کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ٹائیگر نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر چند سیکنڈ کا ایک ویڈیو شیئر کیاہے جس میں وہ۲۲۰؍کلو کا وزن باآسانی اٹھا رہےہیں اور ایسے کھڑےہیں جیسے وہ صرف ایک یا دو کلو ہے۔ ویڈیو دیکھ کر سب کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔ ساتھ ہی ان کی گرل فرینڈ اور بالی ووڈ اداکارہ دیشا نے بھی اپنا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں وہ جم ٹرینر کے ساتھ بیک فلپ اور کارٹ وہیل کر رہی ہیں۔ٹائیگر نے بھی اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا’کلین‘ اور ساتھ ہی انہوں نے خوشی کا اظہار کرنے والا ایموجی بھی شیئر کیا ہے۔ اداکار نے اپنی ایک اور تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں ان کے بائسپس اور ایبس صاف نظر آرہے ہیں۔ جسے دیکھ کر مداح ان کی فٹنس کے دیوانے ہو گئے ہیں۔ بغیر شرٹ والی اس تصویر پر ان کے مداحوں نے فائر ایموجی پوسٹ کرکے ان کی تعریف کی ہے۔