EPAPER
Updated: March 04, 2021, 2:06 PM IST | Agency
اکشے کمار نے پوسٹر ریلیز کرتے ہوئے اہان کو مبارکباد دی اورکہا کہ انہیں سنیل شیٹی کی’ بلوان‘ کا پوسٹر اب تک یاد ہے
اداکار سنیل شیٹی کے بیٹے اہان شیٹی بالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہے ہیں۔ اہان کی پہلی فلم `’تڑپ کی جھلک بھی منظر عام پر آگئی ہے جسے سوشل میڈیا پر کسی اور نے نہیں بلکہ اکشے کمار نے ریلیز کیا ہے۔اکشےکمار نے اس موقع پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’’ اہان آپ کے لئے بڑا دن ہے۔ مجھے اب بھی آپ کے والد سنیل شیٹی کی فلم ’بلوان‘ کا پوسٹر یاد ہے اور میں آج آپ کی فلم کا پوسٹر جاری کر رہا ہوں۔ مجھے خوشی اور فخر ہے۔ یہ ساجد نڈیاڈ والا کی فلم `تڑپ ہے ، جس میں اہان شیٹی اور تارا ستاریہ نظر آئیں گے۔
فلم۲۴؍ ستمبر۲۰۲۱ء کو ریلیز کی جائے گی۔ `فلم کے ۲؍ پوسٹر جاری کردیئے گئے ہیں ۔ ایک پوسٹر میں اہان کو سگریٹ پیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ دوسرے پوسٹر میں وہ تارا ستاریہ کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ فلم ساجد نڈیاڈ والا نے پروڈیوس کی ہے۔۲۰۱۷ء میں اہان کے بالی ووڈ لانچ کے موقع پر ، سنیل شیٹی نے کہاتھا کہ `اہان کی پہلی فلم محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ وہ اب بھی لندن میں اداکاری سیکھ رہے ہیں اور اس کے بعد ساجد نڈیاڈ والا انہیں لانچ کریں گے۔ `اہان سے پہلے سنیل شیٹی کی بیٹی آتیہ شیٹی نے۲۰۱۵ء میں فلم `ہیرو سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ انہیں سلمان خان کے پروڈکشن ہاؤس نے لانچ کیا تھا۔ فلم فلاپ ثابت ہوئی تھی ۔