EPAPER
Updated: January 14, 2022, 11:34 AM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ڈیبیو کر سکتے ہیں۔سنیل شیٹی کو فلم انڈسٹری میں آئے ہوئے ۳؍ دہائیاں ہو چکی ہیں۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ڈیبیو کر سکتے ہیں۔سنیل شیٹی کو فلم انڈسٹری میں آئے ہوئے ۳؍ دہائیاں ہو چکی ہیں۔ سنیل شیٹی نے بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ جنوبی ہند کی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ سنیل شیٹی او ٹی ٹی پر ڈیبیو کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ وہ نیٹ فلکس کی ویب سیریز میں انڈر ورلڈ ڈان کا کردار نبھاتے نظر آ سکتے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ ویب سیریز۱۹۶۰ء سے۱۹۸۰ء کے درمیان ممبئی انڈر ورلڈ پر مبنی ہوگی، جس میں سنیل شیٹی مافیا باس ورد راجن مدلیار کا کردار ادا کریں گے۔