EPAPER
Updated: August 20, 2021, 1:07 PM IST | Agency | Mumbai
سومونا چکرورتی بالآخر ٹی وی کے مشہور شو’دی کپل شرما شو‘کے پرومو میں نظر آئیں۔ اس کے ساتھ ہی سومونا کے تعلق سے چل رہی قیاس آرائیاں ختم ہوگئی ہیں۔ چینل کے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کئے گئے پرومو میں سومونا نے بتایا کہ اب شو کے آنے میں محض ۳؍ دن رہ گئے ہیں
سومونا چکرورتی بالآخر ٹی وی کے مشہور شو’دی کپل شرما شو‘کے پرومو میں نظر آئیں۔ اس کے ساتھ ہی سومونا کے تعلق سے چل رہی قیاس آرائیاں ختم ہوگئی ہیں۔ چینل کے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کئے گئے پرومو میں سومونا نے بتایا کہ اب شو کے آنے میں محض ۳؍ دن رہ گئے ہیں۔کپل شرما کے ساتھ سومونا کی مزیدار چھیڑ چھاڑ کا ناظرین خوب لطف لیتے ہیں۔ ایک مرتبہ پھر دونوں کی جوڑی عوام کو تفریح فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔دراصل جب’دی کپل شرما شو‘ کے پرومو میں سومونا نظر نہیں آئیں تو افواہوں کا بازار گرم ہوگیا۔ کہا جانے لگا تھا کہ سومونا اس مرتبہ شو کا حصہ نہیں ہیں۔اب نئے پرومو میں سومونا اپنے مخصوص انداز میں کہہ رہی ہیں کہ ’’محض ۳؍دن رہ گئے ہیں،دی کپل شرما شو میں اب ۳؍گنا زیادہ تفریح ہوگی۔‘‘ اس کے علاوہ سومونا چکرورتی نے وینیٹی وین سے اپنی ایک تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی ہے۔ سیاہ لباس میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں صرف’’ہائے‘‘ لکھاہے۔ ویڈیو سے ایک جانب جہاں سومونا کی واپسی کی تصدیق ہوگئی ہے وہیں دوسری جانب یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اس ہفتہ کے آخر میں یعنی ۲۱؍اگست کے پہلے شو میںوہ نظر آئیں گی یا نہیں۔اس وقت شو سے متعلق کئی پروموشیئر کئے جارہے ہیںجس میں اکشے کمار اور اجے دیوگن نظر آرہے ہیں لیکن سومونا نظر نہیں آرہی ہیں۔حالانکہ اس سے قبل ارچنا پورن سنگھ بتا چکی ہیں کہ سومونا کاسٹ کا حصہ ہیں اور ان کے کردار میں ایک بڑی تبدیلی نظر آئے گی۔