Inquilab Logo Happiest Places to Work

شوجیت سرکار اور منوج باجپئی نےفلم ’بھور‘ کی تعریف کی

Updated: February 20, 2021, 10:37 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار شوجیت سرکار اور اداکار منوج باجپئی نے فلم ’بھور ‘کی تعریف کی ہے۔ یہ فلم بین الاقوامی سطح پر بہت زیادہ شہرت حاصل کرچکی ہے اور سبھی اس کی بہت زیادہ پزیرائی کررہے ہیں۔

Manoj Bajpayee - PIC : INN
منوج باجپئی ۔ تصویر : آئی این این

 بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار شوجیت سرکار اور اداکار منوج باجپئی نے فلم ’بھور ‘کی تعریف کی ہے۔ یہ فلم بین الاقوامی سطح پر بہت زیادہ شہرت حاصل کرچکی ہے اور سبھی اس کی بہت زیادہ پزیرائی کررہے ہیں۔بین الاقوامی سطح پر کامیابی کے پرچم لہرانے کے بعد فلم ’بھور ‘نے بالی ووڈ کے اداکار اور ہدایتکارکو بھی  متاثر کیا ہے اور وہ اس کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکے۔ ان میں منوج باجپئی ، شوجیت سرکار اور پنکج ترپاٹھی شامل ہیں ۔ ہدایتکار شوجیت سرکار نے کہاکہ یہ فلم دیہی ہندوستان کی ایک تلخ حقیقت کو پیش کرتی ہے۔ میں اس کے ہدایتکار کاماکھیا نارائن سنگھ کو اس کی کامیابی کیلئے مبارکباد دیتاہوں۔ 
 شوجیت سرکارنے اپنے انسٹاگرام پرپیج پر اس کی اسٹوری کو شیئر کیاہے اور کہا ’’ایک تلخ حقیقت کو بیان کرنے والی ایک خوبصورت فلم بھور۔میں سبھی کرداروں سے متاتر ہوا ہوں۔میری جانب سے فلم کے ہدایتکار کو بہت مبارکباد۔ اس کے اداکاروں نےبھی کمال کی اداکاری کی ہے۔ ‘‘دوسری طرف اداکار منوج ترپاٹھی نے کہا’’اس فلم میں بہاریوں کی خراب حالت کو بہتر انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ میرے خیال میں اس فلم کو سبھی کو دیکھنا چاہئے۔ ‘‘ اس فلم کو ۳۰؍فلم فیسٹیول میں پیش کیا گیاتھا اور ہر جگہ اس کی تعریف ہوئی ہے۔ قاہرہ فلم فیسٹیول ، گوا فلم فیسٹیول اور میلبورن فلم فیسٹیول میں  ’بھور ‘ کی ناقدین نے تعریف کی ہے۔ خیال رہےکہ اس فلم کو اے کے سنگھ پروڈیوس کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK