EPAPER
Updated: January 31, 2022, 1:40 PM IST | Agency | Mumbai
انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ سیزن ۹؍کا سونی ٹی وی پر پریمیر ہوئے۲؍ ہفتے ہو چکے ہیں۔
انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ سیزن ۹؍کا سونی ٹی وی پر پریمیر ہوئے۲؍ ہفتے ہو چکے ہیں۔ ہندوستان کی پسندیدہ رئیلٹی ٹیلی ویژن جج شلپا شیٹی جیوری ممبر کے طور پر شو میں ہیں اور وہ پہلے ہی لوگ باگ میں مقبول ہوچکی ہیں۔ پہلی قسط میں شلپا شیٹی کا گولڈن بزر ٹو ڈیمولیشن کریو، ایک ڈانس گروپ، شو میں ایک یادگار لمحہ ثابت ہوا۔ان کا ہنر سلام انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ پر سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا لمحہ ہوتاہے۔ دوسری قسط میں انہوں نے کریزی ہوپر، واریئر اسکواڈ اور دیویانش اور منوراج کو یہ ہنر سلام دیا۔ ناظرین نے جج شلپا شیٹی، کرن کھیر، بادشاہ اور منوج منتشر کے درمیان ہونے والی مستی اور کیمسٹری سے بھی لطف اٹھایا۔ شلپا شیٹی نے کہا’’میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ سے پردہ اٹھانے کیلئے بہت پرجوش ہوں جو ہندوستان کے کونوں اور گلیوں سے ہمارے یہاںآیا ہے۔‘‘