EPAPER
Updated: May 25, 2021, 12:55 PM IST | Agency | Mumbai
کورونا بحران کے دوران بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ مل کرہندستان کیلئے ۲۲؍ کروڑ روپےجمع کیے ہیں۔
کورونا بحران کے دوران بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ مل کرہندستان کیلئے ۲۲؍ کروڑ روپےجمع کیے ہیں۔پرینکا چوپڑا اور نک جونس نے گیو انڈیا کے ساتھ مل کر ۲۲؍کروڑروپےجمع کئےہیںجس سےملک کی کووڈ ۱۹؍سےنمٹنے کیلئے مدد کر سکیں۔ پرینکا نےسوشل میڈیا پر لکھا اتل ستیجا گیو انڈیا کے سی ای او کے ساتھ گفتگومیں کچھ سوالات کے جوابات دیئے اور ان شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جہاں ہمارے فنڈریزر ٹو گیدر فارانڈیاسےجمع کی گئی رقم کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ جمع کی گئی رقم ہندستان میں آکسیجن کنسنٹریٹرکی کمی کودورکرنےاورویکسین کی مدد کرنےکیلئےاستعمال کی جانی ہے۔پرینکا نے پوسٹ شیئرکرتےہوئےامریکی سرکاری عہدیداروں سے ہندستان کوویکسین دینے کا مطالبہ کیا تھا۔