EPAPER
Updated: February 13, 2022, 9:31 AM IST | Mumbai
ٹیلی ویژن انڈسٹری کے ابھرتے اداکار پارتھ سمتھان کی جلد ہی بالی ووڈ میں ’انٹری ‘ہونے جارہی ہے۔’
ٹیلی ویژن انڈسٹری کے ابھرتے اداکار پارتھ سمتھان کی جلد ہی بالی ووڈ میں ’انٹری ‘ہونے جارہی ہے۔’کسوٹی زندگی کی ‘ اور ’کیسی ہے یہ یاریاں‘ سیریلز سےاپنی شناخت بنانے والے ہونہار اداکار بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے تئیں کافی پرجوش ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران پارتھ نے عالیہ بھٹ کے ہمراہ بالی ووڈ ڈیبیو کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہاں میںعالیہ کے ساتھ اسکرین شیئرکررہا ہوں۔ ۱۵؍ فروری سے فلم کی شوٹنگ شروع ہونے جارہی ہے۔ آپ سبھی کو اس کے بارے میں باقی کی اطلاع جلد ہی ملے گی۔ میں ابھی اس کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہہ سکتا ہوں۔ کچھ ہی ہفتوں میں باقی کی چیزیں سبھی کو پتہ چل جائیں گی۔