EPAPER
Updated: January 29, 2022, 11:42 AM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی نے خوابوں کے شہر ممبئی میں اپنے خوابوں کا گھر بنالیا
بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی نے خوابوں کے شہر ممبئی میں اپنے خوابوں کا گھر بنالیا۔نوازالدین صدیقی کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی ووڈ میں طویل جدوجہد کے بعد پہچان حاصل کی اور اپنی انتھک محنت کی بدولت آج ایک چھوٹے سے شہر کے غیر معروف شخص سے فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار کا درجہ حاصل کرلیا۔بالی ووڈ میں تقریباً دو دہائیوں تک اپنی اداکاری سے خود کو منوانے والے نواز الدین صدیقی نے بالآخر ممبئی میں اپنے خوابوں کا گھر بنا ہی لیا۔ انہوں نے اپنے گھر کا نام اپنے والد کے نام پر ’’نواب‘‘ رکھا ہے۔اداکار نے سوشل میڈیا پر اپنے گھر کی جھلکیاں شیئر کی ہیں جو کسی حد تک ان کے آبائی شہر مظفر نگر بدھانا میں موجود ان کے پرانے گھر سے متاثر ہے۔