Inquilab Logo Happiest Places to Work

مادھوری اور روینہ نے ایک ساتھ ڈانس کیا

Updated: June 27, 2021, 9:12 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری دکشت اپنی اداکاری سےتو دھمال مچاتی ہی ہیں۔ اس کے علاوہ اداکارہ کی ڈانس ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پربہت مشہور ہیں۔

Raveena Tandon and Madhuri Dixit.Picture:PTI
روینہ ٹنڈن اور مادھوری دکشت تصویرپی ٹی آئی

 بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری دکشت اپنی اداکاری سےتو دھمال مچاتی ہی ہیں۔ اس کے علاوہ اداکارہ کی ڈانس ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پربہت مشہور ہیں۔مادھوری دکشت اس وقت ڈانس دیوانے شو کی جج بنی ہوئی ہیں۔ شو کے دوران ان کے بہت سارے ڈانس ویڈیوز باقاعدہ وائرل ہوتےہیں۔ اس شو میں حال ہی میں مشہور اداکارہ روینہ ٹنڈن نے شرکت کی۔ شو کے دوران مادھوری دکشت اور روینہ ٹنڈن کاجادو بھی دیکھا گیا تھا۔ دونوں اداکاراؤں نے ایک ساتھ ایک ہی اسٹیج پراپنے شاندار ڈانس اور چہرے کے تاثرات سے مداحوں کا دل جیت لیا۔
 مادھوری دکشت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کیاہے ، جس میں وہ اور روینہ ٹنڈن ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس دوران مادھوری دکشت سیاہ رنگ کے سوٹ میں نظر آرہی ہیں جبکہ روینہ ٹنڈن پیلے رنگ کے سوٹ میں بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ مادھوری کے شیئر کردہ ویڈیو ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ مداحوں کے ساتھ ساتھ مشہور شخصیات بھی اس پر اپنا رد عمل ظاہر کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK