Inquilab Logo Happiest Places to Work

لتامنگیشکر کا آخری گانا ۲۰۱۹ء میں ریلیز ہوا تھا

Updated: February 08, 2022, 12:12 PM IST | Agency | Mumbai

گلوکارہ لتا منگیشکر اتوار۶؍ فروری کو انتقال کر گئیں۔ لتا کی موت سے پوری موسیقی کی دنیا صدمے میں ہے

Lata Mangeshkar.Picture:INN
لتا منگیشکر۔ تصویر: آئی این این

 گلوکارہ لتا منگیشکر اتوار۶؍ فروری کو انتقال کر گئیں۔ لتا کی موت سے پوری موسیقی کی دنیا صدمے میں ہے۔ لتا منگیشکرنےاپنے کریئرمیں ہزاروں گانوں کو اپنی آواز دی۔لتا نے ۳۶؍ ہندوستانی زبانوں میں۵؍ہزار گانے گائے اور ان کے گانے ہمیشہ یادگار رہیں گے۔ ایسے میں کیا آپ جانتے ہیں کہ لتا کا آخری گانا کون سا تھا؟
لتاکا آخری گیت
 اگر ہم ان کے آخری ریلیز گانے کی بات کریں تو وہ تھا’سوگندھ مجھے ہے مٹی کی‘ جسے میوریش پائی نے کمپوز کیا تھا۔ یہ گانا۳۰؍مارچ ۲۰۱۹ء کو ریلیزہواتھا۔یہ گانا ملک اور فوج کے اعزاز میں پیش کیا گیا تھا۔
آخری فلمی گیت
  ان کے آخری فلمی گانے کی بات کریں تو یہ ۲۰۰۶ءمیں ریلیز ہونے والی فلم ’رنگ دے بسنتی‘ کا گانا’لکا چھپی‘تھا۔ اس گانے کو اے آر رحمان نے کمپوز کیا تھا۔
آخری ہندی البم
 لتا منگیشکر کے آخری ہندی البم کی بات کریں تو یہ سال۲۰۰۴ءمیںریلیز ہونے والی فلم ’ویر زارا‘تھی۔ مدن موہن کی موسیقی سے مزین لتا نے’تیرے لیے ہم ہیں جیے‘،’ایسا دیس ہے میرا‘،’یہ ہم آ گئے ہیں کہاں‘،’ہم تو بھئی جیسے ہیں‘،’دو پل‘ جیسے کئی سپر ہٹ گانے گائے ہیں۔ انہوں نے ’دو پل رکا خوابوں کا کارواں‘ کو بھی آواز دی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK