Inquilab Logo Happiest Places to Work

لتا منگیشکر سوشل میڈیا پرچھائی رہیں

Updated: February 07, 2022, 1:23 PM IST | Agency | Mumbai

لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکرکی موت کی خبرپرسوشل میڈیا پر چھائی رہی اور مختلف طریقوں سےسروں کی ملکہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

Lata Mangeshkar was also active on social media. .Picture:INN
لتامنگیشکر سوشل میڈیا پر بھی فعال تھیں۔ تصویر: آئی این این

لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکرکی موت کی خبرپرسوشل میڈیا پر چھائی رہی اور مختلف طریقوں سےسروں کی ملکہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ دن بھر لتادیدی دور جدید کے نئے رابطے کے پلیٹ فارم   سوشل میڈیا پر چھائی رہیں۔ وہاٹس ایپ،فیس بک، انسٹاگرام،ٹویٹراور دیگر پر لتا کی موت کی خبریں،تعزیتی پیغامات ان کی تصاویر ان کے نغموں کی ترسیل کا سلسلہ جاری رہا۔ لتا منگیشکر اپنی زندگی میں سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی تھیں اور اکثر سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرواتی تھیں۔ بالی ووڈ کی بلبل کہلائی جانے والی گلوکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آخری پوسٹ یکم جنوری۲۰۲۲ءکو کیاتھی جس میں انہوں نے اپنے آنجہانی والد دینا ناتھ منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔لتا منگیشکر نے اس ویڈیو کے ساتھ اپنے والد کے لیے پیغام میں لکھا تھا ’’آج کے دور میں گیت تو کہیں غائب ہوگئے۔ آپ کے گیت سے ہی راحت ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK