Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرینہ کپور نےکووڈ سے متعلق پونے پولیس کے گیت کو سراہا

Updated: January 19, 2022, 1:08 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور پونے پولیس کی جانب سے شروع کی گئی کووڈ۱۹؍ بیداری مہم سے بہت متاثر ہوئی ہیں۔  

Kareena Kapoor Khan. Picture:INN
اداکارہ کرینہ کپور خان۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور پونے پولیس کی جانب سے شروع کی گئی کووڈ۱۹؍ بیداری مہم سے بہت متاثر ہوئی ہیں۔   ملک بھر میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔ بالی ووڈ کے کئی اداکار سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے کورونا پروٹوکول پر عمل کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ کرینہ کپور خان نے پونے پولیس کی جانب سے شروع کی گئی کووڈ۱۹؍بیداری مہم سے متاثرہو کر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ۔ اس ویڈیو میں پونے پولیس کا ایک افسر راج کپور کا مشہورنغمہ گا کر لوگوں سے ماسک پہننے کی اپیل کر رہا ہے ۔ کرینہ نے اس ویڈیو کو اپنے آفیشل انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس افسر راج کپور کی فلم میرا نام جوکر کا مشہورنغمہ اے بھائی ذرا دیکھ کے چلو کے بول بدل کر’اے بھائی زرا ماسک پہن کر چلو‘ گاتا دیکھا جاسکتاہے اورلوگوں سے کورونا گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کرنے کی تلقین کر رہا ہے ۔اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کرینہ نے پونے پولیس کی تعریف کرتے ہوئے لکھا، شاندار ویڈیو ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK