EPAPER
Updated: September 16, 2021, 1:33 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ کی ’بیبو‘ اداکارہ کرینہ کپور کو ممبئی ایئرپورٹ پر سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں کی جانب سے روکنے کا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔
بالی ووڈ کی ’بیبو‘ اداکارہ کرینہ کپور کو ممبئی ایئرپورٹ پر سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں کی جانب سے روکنے کا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ اس سے قبل سلمان خان کو روک کر ان کی تلاشی لئے جانے ویڈیو سامنے آیاتھا جس میںاہلکارکی تعریف کی گئی تھی ۔ اداکارہ کرینہ کپور کو اپنے شوہر اداکار سیف علی خان اور دو بیٹوں کے ہمراہ ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔ سیف علی خان پاسپورٹ اور ٹکٹ دکھا کر بیٹے تیمور علی خان کے ہمراہ ایئرپورٹ میں داخل ہوگئے جبکہ اداکارہ کرینہ کپور کوسی آئی ایس ایف کے اہلکاروں نے کچھ دیر کیلئے روک لیا۔سیف علی خان تیمور علی خان کے ہمراہ آگے چلے گئے اور جب پلٹ کر دیکھا تو اہلکاروں نے کرینہ کپور کو روک رکھا تھا۔ پاسپورٹ اور ٹکٹ کا جائزہ لینے کے بعد انہیں اپنے چھوٹے بیٹے جہانگیر علی خان کے ہمراہ ایئرپورٹ میں داخلے کی اجازت دی گئی۔