EPAPER
Updated: January 20, 2022, 11:37 AM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ کے ماچو ہیرو جان ابراہم نے اپنی آنے والی فلم ’’ایک ولن ریٹرنس‘‘ کیلئے ۲۱؍ کروڑ روپے کا معاوضہ لیا ہے۔
بالی ووڈ کے ماچو ہیرو جان ابراہم نے اپنی آنے والی فلم ’’ایک ولن ریٹرنس‘‘ کیلئے ۲۱؍ کروڑ روپے کا معاوضہ لیا ہے۔ جان ابراہم ان دنوں `ایک ولن ریٹرنس میں کام کر رہے ہیں۔ ایک ولن ریٹرنس ۲۰۱۴ء میں ریلیز ہونےوالی فلم ایک ولن کا سیکوئل ہے۔ `ایک ولن ریٹرنس کو موہت سوری ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ فلم میں جان ابراہم، ارجن کپور، دیشا پاٹنی اور تارا ستاریا مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ جان ابراہم اپنی فیس میں اضافہ کر رہے ہیں۔ جان نے آدتیہ چوپڑا کی فلم ’پٹھان‘ کیلئے ۲۰؍کروڑ روپے لئے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جان نے `ایک ولن ریٹرنس کیلئے فلمسازوں سے۲۱؍ کروڑ روپے بطور معاوضہ وصول کیاہے ۔ جان نے ۳؍ برسوں میں اپنی فیس ۳؍ گنابڑھا دی ہے۔ خیال رہے کہ چند ہفتوں قبل ان کی فلم ’ستیہ میوجیئتے ‘ ریلیز ہوچکی ہے جو اوسط درجہ کی فلم رہی تھی۔