EPAPER
Updated: June 28, 2021, 2:42 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ اداکارہ جیا بچن ویب سیریز ’سدا بہار‘ سےاو ٹی ٹی پلیٹ فارم پرقدم رکھنے جارہی ہیں۔جیا بچن او ٹی ٹی پلیٹ فارم پرویب سیریز ’سدا بہار‘ سے اپنے ڈجیٹل کریر کا آغاز کریں گی۔
بالی ووڈ اداکارہ جیا بچن ویب سیریز ’سدا بہار‘ سےاو ٹی ٹی پلیٹ فارم پرقدم رکھنے جارہی ہیں۔جیا بچن او ٹی ٹی پلیٹ فارم پرویب سیریز ’سدا بہار‘ سے اپنے ڈجیٹل کریر کا آغاز کریں گی۔ جیا بچن نے اس سال فروری کے مہینے سے اس سیریز کی شوٹنگ شروع کی تھی۔اگرچہ اس دوران کورونا کی دوسری لہر کے سبب کچھ وقت کے لئے شوٹنگ روکنی پڑی تھی۔ کورونا کے معاملوں میں کمی آنے کے بعد شوٹنگ پھر سے شروع ہوچکی ہے۔ سدا بہار کی ٹیم نے اس ہفتے۲؍ سیکوینس کی شوٹنگ کرلی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ اس ویب سیریز میں جیا کاکردار کافی اہم ہوگا۔ جیا ۵؍ سال بعد سلور اسکرین پر واپسی کریں گے۔