Inquilab Logo Happiest Places to Work

جیکلن فرنانڈس ضرورت مندوں کی مدد کیلئےآگےآئیں،یولوفائونڈیشن نامی تنظیم قائم کی

Updated: May 07, 2021, 3:32 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ جیکلن فرنانڈس کووڈ بحران کے وقت ضرورت مندوں کی مدد کے لئے آگے آئی ہیں۔جیکلن فرنانڈس نےیولوفاؤنڈیشن قائم کی ہے۔انہوںنےیہ فاؤنڈیشن متعدد این جی او کےساتھ مل کربنائی ہے جو معاشرے کے ضرورت مند لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔

Jacqueline Fernandez.Picture:INN
جیکلن فرنانڈس۔تصویر :آئی این این

 بالی ووڈ اداکارہ جیکلن فرنانڈس  کووڈ بحران کے وقت ضرورت مندوں کی مدد کے لئے  آگے آئی ہیں۔جیکلن فرنانڈس نےیولوفاؤنڈیشن  قائم کی ہے۔انہوںنےیہ فاؤنڈیشن متعدد این جی او کےساتھ مل کربنائی ہے جو معاشرے کے ضرورت مند لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔ جیکلن نےانسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس بات کی معلومات دی ہے۔ جیکلن نےلکھا’’ہماری یہ ایک زندگی ہے ، جو کچھ  بھی ہم کرسکتےہیں اسے اس دنیا میں کرنے کے لئے کریں!مجھےیولو فاؤنڈیشن کے لانچ کا اعلان کرتے ہوئے فخر ہورہا ہے۔  ہمدردانہ کہانیاں بنانے اور شیئر کرنےکیلئےایک پہل اس چیلنجنگ وقت میں یولو فاؤنڈیشن بہت سی این جی اوزکےساتھ مل کر کام کرے گا۔یہ جاننےکیلئےکہ آپ تعاون کر سکتے ہیں اور اپنے گرد و نواح کی زندگی میںتبدیلی لا سکتے ہیں‘‘۔ جیکلن نےایک فوٹوشیئرکرتےہوئے بتایاکہ روٹی بینک نامی این جی اوزکےساتھ مل کروہ اس مہینے  ایک لاکھ لوگوں کو کھانا فراہم کریںگی۔ساتھ ہی انہوں  نےبتایاکہ وہ فرنٹ لائن ورکرس کو ماسک اور سینیٹائزر بھی تقسیم کریں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK