EPAPER
Updated: February 13, 2022, 9:35 AM IST | Mumbai
معروف کامیڈین و اداکار سنیل گرور کچھ دنوں پہلے’ہارٹ بلاکیج‘ کے سبب داخل اسپتال کئے گئے تھے ۔
معروف کامیڈین و اداکار سنیل گرور کچھ دنوں پہلے’ہارٹ بلاکیج‘ کے سبب داخل اسپتال کئے گئے تھے ۔ انہیں آپریشن کرانا پڑا اور اب ان کی طبیعت تیزی سے بہترہورہی ہے۔ یہ اطلاع خود سنیل گرور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہے۔ انہوں نے دعاؤں اور نیک خواہشات کے لئے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے پرمزاح انداز میں ٹویٹ کیا کہ ’’بھائی ٹریٹمنٹ ٹھیک ہوگیا، میری چل رہی ہے ہیلنگ، آپ سب کی دعاؤں کے لئے، گریٹیوڈ ہے میری فیلنگ! ٹھوکو تالی‘‘خیال رہے کہ سینے میں درد کی شکایت کے بعد سنیل ۸؍جنوری ۲۰۲۲ء کو ایشین ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں جانچ کے لئے گئے تھے۔ یہاں انہیں معلوم پڑا کہ ان کے دل میں ’ٹروپونن ٹی ‘ نامی اینزائم کی مقدار بڑھی ہوئی ہے۔ جانچ میں پتہ چلا کہ انہیں ہارٹ اٹیک آیا تھا۔ حالانکہ یہ تشویشناک نہیں تھا۔ اس دوران سنیل کورونا پازیٹیو بھی ہوگئے تھے۔ ابتداء میں سنیل گرور کو نارمل دوائیں دی گئیں۔ ۱۲؍ دن کے بعد دل کی انجیو گرافی ہوئی، رپورٹ میں معلوم ہوا کہ دل کی ۳؍ نسوں میں ۲؍ نسیں صدفیصد اور تیسری نس ۷۰؍ سے ۹۰؍ فیصد بلاک تھی۔