Inquilab Logo Happiest Places to Work

میں مضبوط کردار ادا کررہی ہوں: ہماقریشی

Updated: February 06, 2022, 9:44 AM IST | Mumbai

۸؍فروری ۲۰۲۲ء سے شروع ہونے والے ویب شو ’متھیا‘ میں ہم کردار ادا کرنے والی اداکارہ ہماقریشی نے کہاکہ میں اب مضبوط کردار ادا کررہی ہوں۔

Bollywood actress Huma Qureshi
بالی ووڈ اداکارہ ہماقریشی

۸؍فروری ۲۰۲۲ء سے شروع ہونے والے ویب شو ’متھیا‘ میں ہم کردار ادا کرنے والی اداکارہ ہماقریشی نے کہاکہ میں اب مضبوط کردار ادا کررہی ہوں۔ چاہے وہ رانی بھارتی کا کردار ہو یا متھیا میں جوہی کا ۔ میں خود کو ان کردار سے وابستہ کرکے اچھی  اداکاری کررہی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ میرے لئے سب سے اہم یہ ہے کہ شائقین میرے کام کو پسند کررہے ہیں اور وہ اس کی پزیرائی سوشل میڈیا پر کر بھی رہے ہیں۔ بالی ووڈ کی اداکارہ نے مزید کہاکہ میں اب او ٹی ٹی پر اچھے کردار وں کو ادا کرنے میں یقین رکھتی ہوں۔ اسی لئے مجھے او ٹی ٹی کے فلم فیئر کا بہترین اداکارہ ایوارڈ ملا تھا۔ خیال رہے کہ  ویب سیریز ’متھیا ‘ میں ہماقریشی جوہی کا رول اداکر رہی ہیں جو ہندی لٹریچر کی ایک پروفیسر ہے۔ یہ ویب سیریز ۱۸؍ فروری ۲۰۲۲ء کو زی ۵؍ پر ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK