EPAPER
Updated: February 12, 2022, 12:28 PM IST | Agency | Mumbai
مس یونیورس ۲۰۲۱ء کا ٹائٹل جیتنے والی حسینہ ہرناز سندھو نے اپنے نئے پروجیکٹ کیلئے اداکارہ پرینکا چوپڑہ کا اسٹائل کاپی کرلیا۔
مس یونیورس ۲۰۲۱ء کا ٹائٹل جیتنے والی حسینہ ہرناز سندھو نے اپنے نئے پروجیکٹ کیلئے اداکارہ پرینکا چوپڑہ کا اسٹائل کاپی کرلیا۔ہرناز سندھو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنےفوٹو شوٹ کے سیٹ سے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔اس ویڈیو میں اُنہیں اداکارہ پرینکا چوپڑہ کے ’دیسی گرل‘ والے اسٹائل میں کالے رنگ کی ساڑھی پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہےجبکہ ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں پرینکا چوپڑہ کی فلم’دوستانہ‘ کا گانا ’دیسی گرل‘ بھی سنا جاسکتاہے۔اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا’’ یہ مناظر ان کے فوٹوگرافر فدیل بیرِشا کے ساتھ فوٹو شوٹ کے ہیں۔‘‘خیال رہے کہ۲۰۲۱ء میں ہندوستان کیلئے مس یونیورس کا خطاب جیتنے والی ہرناز سندھو اس وقت اپنے نئے پروجیکٹ کے فوٹو شوٹ کیلئے امریکہ کے شہر نیو یارک میں موجود ہیں۔